Na bhoolne dengi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
نہ بھولنے دیں گی نہ بھولنے دیں گی
دنیا کو فراموش یوں کرنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب کبھی مرنے نہیں دیں گی
پرچم میں تیری فتح کا لہرا کے رہوں گی
گھر گھر میں تیرا نام میں پہنچا کے رہوں گی
آنکھوں کو کبھی اشکوں سے بھرنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
باطل سے کبھی حق کا ولی ڈر نہیں سکتا
وعدہ ہے میرا مر کے بھی تو مر نہیں سکتا
خرشید امامت کبھی بجھنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
مر جاۓ میرا لال فدا ہو میرا اکبر
اللّٰہ کی اس راہ میں لٹ جاے بھرا گھر
اصغر کو بھی اب موت سے ڈرنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
رتبہ جو تیرا ہے وہ کبھی گھٹ نہیں سکتا
جیتے جی میرے نام تیرا مٹ نہیں سکتا
پرچم تیرے انکار کا جھکنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
اب نالہ و شیون بھی نہ گھبرا کے کروں گی
ماتم تیرے قاتل کے ہی گھر جا کے کروں گی
بیعت کا کبھی نام بھی اٹھنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
اک ایک سناؤں گی تیری تشنہ دہانی
پایا نہ میرے بھائی نے دو بوندھ بھی پانی
ھل من کی صدا اب کبھی دبنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
بھیا میں بندھے ہاتھوں سے یہ کام کروں گی
اک ایک مصیبت میں تیری عام کروں گی
دل سوز شہادت تیری چھپنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
ہے میری رسای میری آواز جہاں تک
پہنچاؤں گی میں اب تیرا پیغام وہاں تک
اس رنگ عزاداری کو گھٹنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
عامر یہ عزادار ہیں زینب کی دعا سے
عینی یہ صدا آتی ہے ہر فرش عزا سے
ماتم کبھی مظلوم کا رکنے نہیں دیں گی
بھیا تجھے زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.