Mujhe paidal chalna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nadeem Sarwar
زندان سے رہا ہو کر جس دم
جب کرب و بلا میں آئے حرم
ناقے سے گری زینب دکھیا
اور زخمی زخمی رکھتی قدم
رو کر غازی سے کہنے لگی
بابا نے مجھے سمجھا یا تھا
اے بیٹی گھر میں پیدل چل
چلنا ہے تجھے میلوں تنہا
او میرے غازی غیرت والے
ہا میری چادر کے رکھوالے
ہا مجھے گر کے سنبھلنا آ گیا
مجھے پیدل چلنا آ گیا
مجھے پیدل چلنا آ گیا عباس
میں کوں پیدل ٹُرنا آ گیا عباس
مشک و علم والے میرے
شاہِ وفا آواز دے
اُمُ البنین کے لاڈلے
ہر غم سے گزرنا آ گیا
مجھے پیدل چلنا ۔۔۔
میں کوں پیدل ٹُرنا ۔۔۔
لے شام سے میں آ گئی
غازی میں کیوں زندہ رہی
سایہ نہ تھا میلوں کوئی
مجھے دھوپ میں چلنا آ گیا
مجھے پیدل چلنا ۔۔۔
میں کوں پیدل ٹُرنا ۔۔۔
دیکھے سجے عدا کے گھر
نیزوں پہ تھے پیاروں کے سر
ٹکڑے ہوا میرا جگر
مجھے یاد مدینہ آ گیا
مجھے پیدل چلنا ۔۔۔
میں کوں پیدل ٹُرنا ۔۔۔
بازار تھا دربار تھا
زنجیر تھی بیمار تھا
جینا میرا دشوار تھا
ہر درد کو سہنا آ گیا
مجھے پیدل چلنا ۔۔۔
میں کوں پیدل ٹُرنا ۔۔۔
اے سرور و ریحان اب
سوچو ذرا کیا تھا غضب
بنتِ علی کہتی تھی جب
مجھے جینا مرنا آ گیا
مجھے پیدل چلنا ۔۔۔
میں کوں پیدل ٹُرنا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.