Mita ke rakh diya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nasir Asghar Party
مٹا کے رکھ دیا باطل کا نام زینب نے
پیمبرانہ کیا ہے یہ کام زینب نے
چراغ صبر کے مقتل میں یوں کیےء روشن
کیےء وہ عظمت و کردار کے دیےء روشن
سہارا بنا دی شہادت کی شام زینب نے
مٹا کے رکھ دیا۔۔۔
کیا زباں سے وہ حملہ علی کے لہجے میں
دیا وہ غیض میں خطبہ علی کے لہجے میں
الٹ کے رکھ دیا دربار شام زینب نے
مٹا کے رکھ دیا۔۔۔
زمین کانپ اٹھی اہل ظلم گھبراے
جو کڑھ زباں تھے وہ بے زباں نظر آے
کیا جلال میں جس دم کلام زینب نے
مٹا کے رکھ دیا۔۔۔
کبھی تو بھائی کے ماتم میں آہ و زاری کی
کبھی جلے ہوئے خیموں کی پہریداری کی
گزاری اس طرح غربت کی شام زینب نے
مٹا کے رکھ دیا۔۔۔
لرز کے کہہ گیا دریا عجب ہوا احساس
تڑپتا رہ گیا ساحل پہ لاشہء عباس
پکارا جس گھڑی غازی کا نام زینب نے
مٹا کے رکھ دیا۔۔۔
بلا کے دشت میں اپنے لہو میں ڈوبے ہوئے
غیور شیروں کے لاشے تڑپ تڑپ اٹھے
کیا جو آخری شہ کو سلام زینب نے
مٹا کے رکھ دیا۔۔۔
نہ اپنی پیاس نہ بیٹے کسی کو یاد کیا
ہمیشہ بھای کی تشنہ لبی کو یاد کیا
کبھی جو پانی پیا تشنہ کام زینب نے
مٹا کے رکھ دیا۔۔۔
کیا تھا وعدہ جو گوہر اسے نبھایا ہے
اسیر ہو کے بھی اسلام کو بچایا ہے
بتول زادی علیہ السلام زینب نے
مٹا کے رکھ دیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.