Meri behna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
ہوتے ہی رہا فرش عزا میرا بچھانا
میری بہنا میری بہنا
بھای کا جو پیغام ہے دنیا کو سنانا
میری بہنا میری بہنا
میں ہوں میری تنہائی ہے اور دشت بلا ہے
میں نے ابھی اصغر کا لہو رخ پہ ملا ہے
مرنے کے لئے جاتا ہوں اور خشک گلا ہے
زینب مل جاے جو پانی تو میری نظر دلانا
میری بہنا میری بہنا
سب میرے اثاثے میں ابھی آگ لگے گی
بے شیر کے جھولے میں ابھی آگ لگے گی
سجاد کے خیمے میں ابھی آگ لگے گی
زینب بیمار کو جلتے ہوے شعلوں سے بچانا
میری بہنا میری بہنا
اب چین سکینہ بھی میری پا نہ سکے گی
غیرت سے کوئی زخم بھی دکھلانا سکے گی
مقتل کی زمیں پر اسے نیند آ نہ سکے گی
زینب تم اس کو کہانی میرے مرنے کی سنانا
میری بہنا میری بہنا
جب شام کے بازار میں جاؤ گی کھلے سر
برساے گا آنسوں سر عباس دلاور
کوئی بھی نہیں ہوگا جو دیدے تمہیں چادر
زینب اس خاک بھرے چہرے کو بالوں سے چھپانا
میری بہنا میری بہنا
آے گی بہت نرغہء کفار میں غیرت
خاموشی سے سہہ لینا مگر ساری مصیبت
گر روی تو آجاے گی دنیا میں قیامت
زینب دل تھام کے اپنا بھرے دربار میں جانا
میری بہنا میری بہنا
یاد آے گا زنداں میں سکینہ کو مدینہ
ہوجائے گا دشوار اسے قید میں جینا
جب آنے لگے موت کا ماتھے پہ پسینہ
زینب تب میری طرح تم اسے سینے سے لگانا
میری بہنا میری بہنا
یثرب کے طرف جانا اگر قید سے چھٹ کر
نانا کو دکھانا ہے میرے قتل کا منظر
رکھ دینا میرا خوں بھرا عمامہ لحد پر
زینب اور پوچھنا کیا وعدہ وفا ہوگیا نانا
میری بہنا میری بہنا
اماں سے یہ کہنا کہ ہو جب وقت شفاعت
آے جو سوا نیزے پہ خرشید قیامت
عباس کے شانوں کو بنادے وہ ضمانت
زینب ہوجاے عزاداروں کی بخشش کا بہانا
میری بہنا میری بہنا
اک اجڑے ہوے گھر کے عزادار ہے دونوں
سجاد سے بیمار کے بیمار ہیں دونوں
ہاں تیری دعاؤں کے طلبگار ہیں دونوں
زینب مشکل سے سدا نیر و عامر کو بچانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.