Mere baba mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nasir Zaidi
میرے بابا میرے بابا
بھائی جب مارا گیا آپ کہاں تھے بابا
تیر اصغر پہ لگا آپ کہاں تھے بابا
قتل عباس ہوا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
سب یہ کہتے ہیں کے ہے نعمتِ داور پانی
بند کرتا ہے کہاں کون کسی پر پانی
یہ ستم ہم پہ ہوا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
پیاسے بچوں کے لیے جنگ جو عباس نے کی
ایسی یلغار ہوئی مشکِ سکینہ نہ بچی
اک اک بازو کٹا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
آیا اصغر سرِ میدان تو ہوا اور ستم
سوکھے ہونٹوں پہ زباں اُس نے پھرائی جس دم
تیر جب اس کے لگا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
میرا دل بندِ حسن جب نہیں ہارا بابا
اس طرح مل کے سبوں نے اُسے مارا بابا
لاشہ پامال کیا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
بعدِ شبیر ہمارا کوئی وارث نہ رہا
اشقیائ آ گئے خیموں میں ہوا حشر بپا
جب چھِنی میری ردا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
جب ہر اک اہلِ ستم آگ لگانے آیا
اتنا سجاد تھا بیمار کے اُٹھا نہ گیا
جل کے سب خاک ہوا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
سُن کے فرمایا علی نے میری بیٹی مت رو
آزمائش یہ ہے ہم سب کی ابھی صبر کرو
دل مگر کہتا رہا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
میں تو ہر گام پہ تھا ساتھ تمہارے بیٹی
چُپ تھا بس مرضیئے معبود کے مارے بیٹی
تم نے یہ کیسے کہا آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
جب کبھی چشمِ تصور سے یہ صبر دیکھا
باپ کو گریہ میں بیٹی کے برابر دیکھا
ہائے کیسا تھا گِلہ آپ کہاں تھے بابا
...میرے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.