Mai zainab hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mesum Abbas
لوگو میں علی کی بیٹی ہوں
کونین کی میں شہزادی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
بے چادر ہوں اور قیدی ہوں
بازار میں روکر کہتی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
کس شان سے نکلی تھی گھر سے
اس غم نے رلایا تھا مجھکو
بازو سے پکڑ کر غازی نے
محمل میں بیٹھایا تھا مجھکو
وہ منظر سوچ کے روتی ہوں
حیران میں خود پر ہوتی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
لوگو میں علی کی۔۔۔
جب قافلہ اس کے گھر پہنچا
شیریں نے مجھے پہچانا نہیں
قدموں سے لپٹ کر رونے لگی
جب میں نے کہا کیوں جانا نہیں
پردیس میں لٹ کر آئی ہوں
پہچان میں آ قا زادی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
لوگو میں علی کی۔۔۔
جس وقت سر مسلم دیکھا
سجاد کے لب پر تھا نوحہ
پہلے تو سلامی دی میں نے
پھر روتے ہوئے مسلم سے کہا
قسمت کی رسن میں جکڑی ہوں
آنکھوں سے سلامی دیتی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
لوگو میں علی کی۔۔۔
ہمراہ کنیزوں کے اک دن
زندان ستم میں ہند آئی
زینب سے کہا جب کون ہے تو
زینب یہ سخن لب پر لائی
میں رنج و الم کی ماری ہوں
اور شیر خدا کی بیٹی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
لوگو میں علی کی۔۔۔
زنداں سے رہا ہو کر قیدی
جب کرب و بلا میں آئے تھے
بھائی کی لحد پر جاتے ہی
یوں بین کیئے تھے زینب نے
کچھ نیل رسن کے لائی ہوں
تیرا چہلم کرنے آ ئی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
لوگو میں علی کی۔۔۔
سجاد سے کہتی تھی روکر
دربار میں کس طرح جاؤں
میں شرم و حیا کی شہزادی
اے کاش زمیں میں گڑ جاؤں
مجرم کی طرح سے چلتی ہوں
خالق سے دہائی دیتی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
لوگو میں علی کی۔۔۔
اٹھارہ برادر تھے جس کے
وہ بی بی ردا کو روتی ہے
وہ زخم دئیے ہیں امت نے
مرہم کو دوا کو روتی یے
ہر کلمہ گو سے کہتی ہوں
کیوں آج ردا کو ترستی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
لوگو میں علی کی۔۔۔
پہنچے جو مدینے اہل حرم
تھا میثم و مظہر حشر بپا
صغرا سے کہا شہزادی نے
چہرے پہ مرے کر غور ذرا
زندان سے چھٹ کر آئی ہوں
بالوں میں سفیدی لائی ہوں
میں زینب ہوں میں زینب ہوں
لوگو میں علی کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.