Assalam assalam assalam ay Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nazim Party
السلام السلام السلام اے حسینؑ
مالکِ انس و جاں ، وارثِ دو جہاں
کٹریل جواں کی لاش اُٹھائی ہے آپ نے
اصغرؑ کی قبر رن میں بنائی ہے آپ نے
کس ہاتھ کو کٹا ہوا دیکھا ہے یا حسینؑ
کس مشک کو چھیدا ہوا پایا ہے یا امامؑ
تنہا کھڑا ہے دشت میں زہراؑ کا وہ پسر
جس نے راہِ خدا میں بہتر دیئے ہیں سر
بے شیر کے لہو سے امامت ہے سرخرو
تا حشر اب سجود ہے تا حشر اب قیام
غازیؑ پکارتی رہی تجھ کو تیری بہن
پامال رن ہو گئی لاشِ شہہِ زمن
دیتا نہیں ہے آج کوئی اسکو حوصلہ
دینا ہے امتحان جسے جانا ہے سوئے شام
یوں ارضِ نینوا کو سنوارا حسینؑ نے
خونِ جگر سے اپنے نکھارا حسینؑ نے
سجدے میں سر کٹا کے شہہِ مشرقین نے
ارضِ بلا کو دے دیا ارضِ شفا کا نام
تم نے حسنؑ کے لال کے ٹکڑے اُٹھائے تھے
یادِ حسنؑ میں تم نے پھر آنسو بہائے تھے
سہرے کے پھول بکھرے پڑے تھے جو خاک پر
گٹھڑی میں رکھ رہے تھے انہیں چوم کر امام
فضّہؑ سنا تھا ماں سے سب مارے جائیں گے
نیزوں پہ سر بلند ہی مقتل سے آئیں گے
روئے گی جو سکینہؑ طمانچوں کے خوف سے
عابدؑ پہ ظالموں کے ستم ہونگے سب تمام
غازیؑ کے تھے دلارے زینبؑ کے دونوں لال
اذنِ وغا ملا تو گئے رن میں نونہال
حملہ کیا تو سب کو علیؑ یاد آ گئے
آنے لگی قضا تو کیا شاہؑ کو سلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.