Mai qaidi hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Ali Rizvi Sachay
زینب نے کہا یہ رو رو کر
میں قیدی ہوں
بابا آؤ دیکھو آ کر
میں قیدی ہوں
دربار میں بے پردہ ہوں کھڑی
بازو میں رسن ہے میرے بندھی
نےء رنگ زمانہ دیکھے کوی
ظالم ہے تخت محمد پر
میں قیدی ہوں
نانا کا اٹھا جب سے سایہ
ایک پل بھی نہ چین ہم نے پایا
ہوتے ہوتے یہ دن آیا
شبیر کا سر ہے نیزے پر
میں قیدی ہوں
برباد ہوا زہرا کا چمن
بھای ہے میرا بے گور و کفن
میں دکھیاری لاچار بہن
رو بھی نہیں سکتی میت پر
میں قیدی ہوں
آؤ آؤ عباس علی
خیموں میں ہے سب آگ لگی
بے پردہ ہوی اولاد نبی
کیا ہوگا ستم اس سے بد کر
میں قیدی ہوں
وہ دیکھو سکینہ پھر روی
پھر مار رہا ہے کوی شقی
بازو میں رسن ہے میرے بندھی
میں روکوں تو روکوں کیوں کر
میں قیدی ہوں
قاسم ہو کہاں اکبر ہو کہاں
اے عون و محمد جاتی ہے ماں
عباس میرے اے شیر جواں
دیکھو تو زرا بھیا اٹھ کر
میں قیدی ہوں
میں کہنے خدا حافظ آی
مجبور ہے بھیا مانجای
کیسے دوں کفن تجھکو بھائی
چادر بھی نہیں میرے سر پر
میں قیدی ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.