Mai qaid hoke bhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nasir Asghar Party
میں قید ہو کے بھی گھر کربلا سے جاؤں گی
یزیدیت کی عمارت گرا کے آؤں گی
خدا کے شیر کی بیٹی بہن ہوں غازی کی
ہلا کے رکھ دوں گی بنیاد ظلم و زاری کی
جنہوں نے کاٹا ہے سر ان کے سر جھکاؤں گی
میں قید ہو کے بھی۔۔۔
مجھے قسم ہے تیری تشنہ لب شجاعت کی
مجھے قسم ہے میرے بھای تیری غربت کی
امیر شام کو برباد کر کے آؤں گی
میں قید ہو کے بھی۔۔۔
کبھی حسین نظر آؤں گی کبھی عباس
یتیم بچوں کو ہونے نہ دوں گی کچھ احساس
ہر ایک ظلم و ستم سے انہیں بچاؤں گی
میں قید ہو کے بھی۔۔۔
جنہوں نے اے میرے بھیا تجھے کفن نہ دیا
جنہوں نے چھینی اے بھای میرے سر سے ردا
میں ان کے رخ سے نقابوں کو ہٹاؤں گی
میں قید ہو کے بھی۔۔۔
مٹا کے چھوڑوں گی بھیا میں تیرے قاتل کو
ہر اک مہاز پہ ہو گی شکست باطل کو
ہر ایک مہاز پہ تیرا علم لگاؤں گی
میں قید ہو کے بھی۔۔۔
پکاری دیکھ کے مقتل کی سمت بنت علی
سلام لے میرے بھائی میں سوے شام چلی
میں واپس آؤں گی اور غازی بن کے آؤں گی
میں قید ہو کے بھی۔۔۔
میں اہلِ ظلم کا جینا حرام کر دوں گی
جہاں سے اپری جو قسمت تمام کر دوں گی
جو وعدہ تو نے کیا تھا وہ میں نبھاؤں گی
میں قید ہو کے بھی۔۔۔
چلی یہ کہتے ہوے کربلا سے وہ گوہر
خطاب میرے پدر کا ہے فاتح خیبر
جو آج میں نے کہا ہے وہ کر دکھاؤں گی
میں قید ہو کے بھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.