Mai kaise doongi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Farhan Ali Waris
میں کیسے دونگی یتیموں کو حوصلہ بابا
بجھا رہی ہے دیےء شام کی ہوا بابا
تمہارا سامنا کیسے کرے حیا میری
عدو نے چھین لی بابا ابھی ردا میری
ہماری مشکلیں تم ہی کرو کشاء بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
جلتے خیموں کا دھواں دیکھ رہے ہو بابا
اشک آنکھوں سے رواں دیکھ رہے ہو بابا
گزر گیا میرے کنبے پہ سانحہ بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
تمام دن وہ مناظر نظر نے دیکھے ہیں
وہ دیکھو گنج شہیداں میں کتنے لاشے ہیں
اٹھا کے لاشے میرا بھای تھک گیا بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
میرے غریب کو لاکھوں نے مل کے مارا ہے
ہر ایک زخم پہ اس نے تمہیں پکارا ہے
بغیر دھار کا خنجر تھا اور گلا بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
میں ہاتھ ملتی رہی شہ پہ چل گیا خنجر
ہے میرے بھائی کا لاشہ بھی جلتی ریتی پر
کفن بھی بھای کو میرے نہیں ملا بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
اذاں جو دی علی اکبر نے پڑھ کے بسم اللّٰہ
تڑپ تڑپ کے میں روی ہوں صبحِ عاشورہ
میں جانتی تھی بچھڑتا ہے مہ لقا بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
جنازہ اماں کا شب میں اٹھایا تھا تم نے
میں روی تھی تو گلے سے لگایا تھا تم نے
تمہاری بیٹی ہے مقتل میں بے ردا بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
چھپالو اپنی عبا میں کہ تھک گیء ہوں میں
اسیر ہو کے سوے شام جا رہی ہوں میں
سفر طویل ہے دشوار راستہ بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
بچا کے شعلوں سے عابد کو لای ہوں بابا
میں غمزدہ ہوں فلک کی ستائی ہوں بابا
کلیجہ درد سے زینب کا پھٹ گیا بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
سنا ہے شام غریباں میں جب علی آے
اڑا کے خاک وہ فرحان کرتے تھے ہاے
ریحان اعظمی ہر سوں تھی اک صدا بابا
میں کیسے دونگی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.