Mai deene mohamed
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
میں دین محمد کو بقا دینے چلی ہوں
بیمار ہے وہ اسکو شفا دینے چلی ہوں
اسلام تیرا دھوپ میں باطل کی ہے یا رب
اسلام پہ میں سر کی ردا دینے چلی ہوں
میں دین محمد کو۔۔۔
اللّٰہ میرا حوصلہ تم دیکھنا بن میں
عباس سا میں شاہ وفا دینے چلی ہوں
میں دین محمد کو۔۔۔
ہمشکل پیمبر ہے مجھے جان سے پیارا
میں تیرے لےء اس کا گلا دینے چلی ہوں
میں دین محمد کو۔۔۔
اب رنگ شہادت کا تیرے دیں پہ چڑھے گا
میں قاسم و کبرا کی حنا دینے چلی ہوں
میں دین محمد کو۔۔۔
توہین امامت کے ہوی دشتِ بلا میں
میں شام میں ظالم کو سزا دینے چلی ہوں
میں دین محمد کو۔۔۔
ہم آل محمد ہے نہیں ظلم سے ڈرتے
صفیان کے پوتے کو بتا دینے چلی ہوں
میں دین محمد کو۔۔۔
توقیر کہا بی بی نے ماتم کی صدا سے
میں قصر یزیدی کو مٹا دینے چلی ہوں
میں دین محمد کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.