Mafhoome karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
بتاتی جاتی ہے مفہوم کربلا سب کو
حسین اس لےء لاے تھے ساتھ زینب کو
گزاری بھای کے لاشے پہ رات وہ زینب
نہ پائی رنج سے جس نے نجات وہ زینب
ارادہ جس کا ہے کوہ سبات وہ زینب
بجاے خود ہے جو اک کاینات وہ زینب
بتاتی جاتی ہے مفہوم کربلا سب کو
حسین اس لےء لاے تھے ساتھ زینب کو
بتاتی جاتی ہے۔۔۔
غموں کا بار اٹھاتی ہوی چلی زینب
خدا کی راہ دکھاتی ہوی چلی زینب
لہو سے شمع جلاتی ہوی چلی زینب
یزیدیت کو مٹاتی ہوی چلی زینب
دیارِ شام کا غم ضبط کر گیء زینب
یزیدیت کو کچل کر گزر گیء زینب
بتاتی جاتی ہے۔۔۔
ملا جو حکم کہ جاؤ یزید کے دربار
علی کی بیٹی نے جانے سے کر دیا انکار
پھپھی سے کہنے لگے رو کے عابد بیمار
کہ ہم اسیر ہیں اسوقت بیکس و ناچار
یہ ظلم شام کی منزل ہے اس کو سر کر لو
کسی طرح شب غم کو پھپھی سحر کر لو
بتاتی جاتی ہے۔۔۔
یہ سوچا زینب مضطر نے ننگے سر ہوں میں
عجیب وقت ہے مجھ پرکہ دربدر ہوں میں
ہزار بیکس و مجبور بھی اگر ہوں میں
یزیدیت کے لئے اب بھی درد سر ہوں میں
علی کی بیٹی ہوں قصر یزید ڈھا دونگی
یزید کون ہے میں کون ہوں بتا دونگی
بتاتی جاتی ہے۔۔۔
تیری مجال کے سر ننگے تو کرے تشہیر
ہمارے سر پہ اذل سے ہے چادر تطہیر
جلا کے خانۂ زہرا ہمیں کیا ہے اسیر
اور اپنے آپ کو کہتا ہے مومنوں کا امیر
یہ کہہ کے عطرت عقبہ سے تو ہوا محروم
تیری نجات کی ضد بن کے گےء ہے ہم مظلوم
بتاتی جاتی ہے۔۔۔
یزید پیکر ذلت ہے اے مسلمانوں
یزید دشمن امت ہے اے مسلمانوں
یزیدیت ہی اذیت ہے اے مسلمانوں
عروج کی جو ضرورت ہے اے مسلمانوں
یزیدیت کو مٹاؤ اسے بلا سمجھو
خدا کے واسطے مفہوم کربلا سمجھو
بتاتی جاتی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.