Labbaik ya zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
ھل من ناصر ینصرنا
یا زینب یا زینب
لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضئہ زینب سے ھل من کی صدا
گھر گئی ہے شامیوں میں پھر سے آل مصطفیٰ
وقت رونے کا نہیں یہ وقت ہے لبیک کا
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
کچھ نہیں زینب سے بڑھکر یہ بتانا ہے ہمیں
فاطمہ زہرا کو ایک دن منہ دکھانا ہے ہمیں
روکنا ہے جو بقیع سے چلا ہے سلسلہ
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
رونے والے کربلا پر اس کے دل کی آس ہے
ماتمی اسکی نظر میں بازوئے عباس ہے
مان رکھنا ہے ہمیں اب خواہر شبیر کا
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
کل بھی اس نے دکھ اٹھائے تھی مگر ڈھارس اسے
غیرتِ عباس بن کر ساتھ میں سجاد ہے
آج تنہا رہ گئی ہے بانیء فرش عزا
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
کہتے ہونگے شاہ سے عباس یہ روتے ہوئے
میں کٹے ہاتھوں سے بھی لڑ لوں گا فوج شام سے
بس مجھے اک بار مولا اذن کر دیجیۓ عطا
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
شام ہائے شام ہائے شام ہائے شام
ہائے ہائے زینب ہائے ہائے شام
چلنے کی جو عادی نہ تھی پیدل کئی میلوں چلی
درے کبھی پتھر کبھی کھاتی رہی بنت امام
ہائے ہائے زینب ہائے ہائے شام
جانے ستم کیسا ہوا چہرہ لہو سے چھپ گیا
بنت علی سے باپ کا لیتے ہیں شامی انتقام
ہائے ہائے زینب ہائے ہائے شام
اکبر کرے کیسے بیاں دیتا ہے جب کوئی اذاں
لگتی ہے سینے پر سناں آتا ہے جب اکبر کا نام
ہائے ہائے زینب ہائے ہائے شام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.