Kiya tha maa se jo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nasir Asghar Party
کیا تھا ماں سے جو وعدہ نبھایا زینب نے
زمانے بھر کو حسینی بنایا زینب نے
بہا کے اشک عزا اور کہہ کے ہاے حسین
بچھا کے فرش عزا خاک پر براے حسین
اک آسمان زمیں پر بچھایا زینب نے
کیا تھا ماں سے جو۔۔۔
الٹ کے شام کا دربار کر کے فتح مبین
جہاں حسین کا قاتل تھا حکمران وہی
حسینی فوج کا پرچم لگایا زینب نے
کیا تھا ماں سے جو۔۔۔
چراغ خانۂ کعبہ بجھانے آے تھے
جہاں پہ شامی اندھیرے بسانے آے تھے
اسی زمین کو سورج بنایا زینب نے
کیا تھا ماں سے جو۔۔۔
یزید خود بھی یہ کہتے ہیں ہاں نہیں ملتا
کہیں یزید کا نام و نشاں نہیں ملتا
اسے تو خاک میں ایسا ملایا زینب نے
کیا تھا ماں سے جو۔۔۔
جہاں پہ کاٹا گیا تھا حسین کے سر کو
جہاں پہ لوٹا گیا تھا حسین کے گھر کو
وہی حسین کا روضہ بنایا زینب نے
کیا تھا ماں سے جو۔۔۔
ہواے ظلم بنا خیض و خوں کے دریا میں
سنا ہے عون و محمد کی طرح دنیا میں
خدا کے دین کو چلنا سکھایا زینب نے
کیا تھا ماں سے جو۔۔۔
ہر ایک سچے معرق کا حلفیہ ہے بیاں
نبی رسول ولی دین کربلا قرآں
اسیر ہو کے بھی سب کو بچایا زینب نے
کیا تھا ماں سے جو۔۔۔
جو چھالے دیکھ کے خود شام جا کے یہ منظر
ہوائیں کانپتی ہیں جس کو دیکھ کر گوہر
چراغ شام میں ایسا جلایا زینب نے
کیا تھا ماں سے جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.