Khudaya zainab berida
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Sachay Bhai
خدایا زینب بے ردا شام کا بازار
آتے ہیں نظر حشر کے آثار
کیا شام میں اب کوئی مسلمان نہیں ہے
گھیرے ہوے کعبے کو ہیں کفار
خدایا زینب بے ردا۔۔۔
دروں کے ستم اور محمد کی نواسی
شل ہو نہ گےء دست ستمگار
خدایا زینب بے ردا۔۔۔
معصوم سکینہ کو طمانچوں سے بچالے
یہ دست ستم پھول سے رخسار
خدایا زینب بے ردا۔۔۔
رخ زرد ہیں صدمے سے لہو آنکھوں سے جاری
دم توڑ نہ دے قافلہ سالار
خدایا زینب بے ردا۔۔۔
اک ایک سے جو آج ردا مانگ رہی ہے
یہ اجر رسالت کے ہیں حقدار
خدایا زینب بے ردا۔۔۔
تطہیر کی آیت سے جسے تو نے نوازا
سر ننگے کھڑے ہیں سر دربار
خدایا زینب بے ردا۔۔۔
فضہ کی حفاظت کے لئے کھینچ گیء تلوار
زینب کا نہیں کوئی طرفدار
خدایا زینب بے ردا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.