Kalame haq ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Tableegh e Imamia
کلامِ حق کی تلاوت ہے ثانیِ زہرا
کہ ترجمانِ رسالت ہے ثانیِ زہرا
اگر ہیں پنجتنِ پاک آیہِ تطہیر
تو یہ ہیں حُرمتِ قرآن کی بولتی تفسیر
نبی کے سینہ سپر ہیں جو شاہِ خیبرگیر
تو ان کے نام سے قائم ہے مقصدِ شبیر
حُسینیت کی نیابت ہے ثانیِ زہرا
کلامِ حق کی ۔۔۔
برہنہ سر بھی رہی حق کی آبرو بن کر
کہ اب ہے چہرئہ اسلام پر وضو بن کر
گئیں جو سجدے میں تو حق کی جستجو بن کر
ہے آج دین کی رگ رگ میں اب لہو بن کر
اذان حسیں اقامت ہے ثانیِ زہرا
کلامِ حق کی ۔۔۔
جو پہنچی کرب و بلاقیدِ شام سے چھُٹ کر
پُکارا گنجِ شہیداںمیں سب کو رو رو کر
کہاںہو میرے علمداراور علی اکبر
کہاں ہو قاسم ِ مُضطر کہاں علی اصغر
سراپا سوگ ہے حسرت ہے ثانیِ زہرا
کلامِ حق کی ۔۔۔
تمہارے بعد قیامت گُزر گئی بھیا
ہجوم عام میں میں ننگے سر گئی بھیا
تمہارے سر کی قسم در بدر گئی بھیا
سکینہ قید میں رو رو کے مر گئی بھیا
میان رنج و مصیبت ہے ثانیِ زہرا
کلامِ حق کی ۔۔۔
وطن کو جاتی ہوں بھیا ہمارے ساتھ چلو
ہے انتظار میں صُغریٰ ہمارے ساتھ چلو
اُداس ہو گا مدینہ ہمارے ساتھ چلو
لگے گا دل نہ ہمارا ہمارے ساتھ چلو
طریق ے اشکِ محبت ہے ثانیِ زہرا
کلامِ حق کی ۔۔۔
زبان پہ ذکر بہتر ہے اور زینب ہے
کہ شب کو خاک کا بستر ہے اور زینب ہے
ہمیشہ ماتمِ سرور ہے اور زینب ہے
اک آنسوئوں کا سمندر ہے اور زینب ہے
غمِ حُسین کی فطرت ہے ثانیِ زہرا
کلامِ حق کی ۔۔۔
خلوصِ دل سے یہی کیجیئے دُعا محشر
کہ ہو ہر ایک کو دیدارِ کربلا محشر
بُلائیں روضے پہ جو بنتِ سیدہ محشر
چڑھائوں اپنے سلاموں کی اک ردا محشر
میرے قلم کی عبادت ہے ثانیِ زہرا
کلامِ حق کی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.