Haram ko leke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Ali Rizvi Sachay
حرم کو لے کے سوے شام جب بڑی زینب
کبھی حسین بنی اور کبھی علی زینب
وہ بیقرار تھے کہ تاریک ہو رہی ہے رقم
جو کہہ رہے تھے اسے تیری بے بسی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
خدا کا دین ہے زندہ حسین کے دم سے
حسینیت کو ملی تجھ سے زندگی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
یزیدیوں نے بہت کوششیں تو کی لیکن
کسی سے کم نہ ہوی تیری برتری زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
اسے گرانا تھا خطبوں سے شام کا خیبر
علی کے لہجے میں کیوں کر نہ بولتی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
علی کو جو شب ہجرت خدا نے بیچی تھی
علی سے تو نے وہ مرضی خرید لی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
ہوے نہ ختم پس کربلا بھی ظلم و ستم
گیء ہے شام تلک تیرے تشنگی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
تھے اک رسن میں جو بارہ گلے رسن بستہ
رسن کھلی تو سکینہ نہیں رہی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
یہی نہیں کہ رسن بستہ ہاتھ ہیں تیرے
غضب ہوا کہ ردا سر سے چھن گیء زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
بدن شکستہ رسن بستہ مجمہء اعدا
اذاں میں نام نبی سن کے رو پڑی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
کسی نے مانگا کنیزی میں جب سکینہ کو
جگر پکڑ کے پکاری علی علی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
رہائی پا کے وطن کے لیےء روانہ ہوی
تڑپ کے کہتی تھی عباس گھر چلی زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
قلم کی آنکھ سے بہتا ہے خوں علی انصار
وہ داستان حرم خوں سے لکھ گیء زینب
حرم کو لے کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.