Ghabrayegi zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Shahid Baltistani
گھبراے گی زینب گھبرائے گی زینب
بھیا تمہیں گھر جا کے کہاں پائے گی زینب
پردیس ہے غربت ہے کہاں جائے گی زینب
گھبرائے گی زینب گھبرائے گی زینب
تم ثانیء زہرا کی غریبی کو سمجھنا
غازی کی قسم ہے تمہیں بھائی نہ تڑپنا
بے پردہ تیری لاش پہ جب آئے گی زینب
گھبرائے گی زینب۔۔۔
کس طرح گزاروں گی قیامت کا وہ لمحہ
جب شام غریباں میں میرا چاند نہ ہوگا
بابا سے نگاہیں نہ ملا پائے گی زینب
گھبرائے گی زینب۔۔۔
انصاف کرو کیسے بہن دل کو سنبھالے
اس طنز کا احساس مجھے مار نہ ڈالے
باغی کی بہن شام میں کہلائے گی زینب
گھبرائے گی زینب۔۔۔
تم میری طرح غم یہ اکیلے ہی سہو گے
وعدہ کرو یہ بات نہ بانو سے کہو گے
زنداں میں سکینہ کو جو دفنائے گی زینب
گھبرائے گی زینب۔۔۔
دیکھی نہیں جائے گی وہ مایوںس نگاہیں
صغرا جو اسے دیتی ہے جینے کی دعائیں
اکبر کے بنا جب بھی وطن جائے گی زینب
گھبرائے گی زینب۔۔۔
کیا کیا ہوا بازار میں بتلاؤں گی کیسے
عبداللّٰہ جعفر کو میں سمجھاؤں گی کیسے
جب نیل رسن کے انہیں دکھلائے گی زینب
گھبرائے گی زینب۔۔۔
بھائی پہ نظر کر کے تکلم وہ پکاری
بھیا میں سمجھتی ہوں طبعیت کو تمہاری
اچھا یہ صدا لب پہ نہیں لائے گی زینب
گھبرائے گی زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.