Haider ka musalman ne jo khoon bahaya hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nazim Party
حیدرؑ کا مسلماں نے جو خون بہایا ہے
سر پر سے یہ زینبؑ کے ہائے سایہ اُٹھایا ہے
ضربت کی خبر آئی جس دم درِ حیدرؑ پر
زینبؑ نے ردا تھامی بازو کو چھپایا ہے
شبیرؑ تیرے لاشے کو کون اُٹھائے گا
تو نے تو یہ بابا کا تابوت اُٹھایا ہے
کرنا ہے حوالے جو شبیرؑ کو غازیؑ کے
عبّاسؑ کو حیدرؑ نے نزدیک بلایا ہے
زینبؑ سے کوئی پوچھے اے کوفے کی شہزادی
کیوں باپ سے مرتے دم تک خود کو چھپایا ہے
شبیرؑ کو زینبؑ نے ہی سر کی ردا سمجھا
ماں کہہ کے ہی سرور نے زینبؑ کو بلایا ہے
ماں کو بھی نویدؔ امت نے روکا تھا رونے سے
زینبؑ کے بھی رونے پر اب پہرا لگایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.