Ek taraf ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Sajid Jafri
اک طرف غازی کا لاشہ اک طرف شبیر کا
اور گزر ہے درمیاں سے بے ردا ہمشیر کا
رو کے زینب نے کہا میں یہ نہ منظر دیکھتی
اس سے پہلے بھاییوں کو خون میں تر دیکھتی
اٹھ گیا ہوتا جنازہ وارث تطہیر کا
اور گزر ہے درمیاں سے بے ردا ہمشیر کا
اک طرف غازی کا لاشہ۔۔۔
بے رداؤں کو دیا کرتی رداییں سر کی میں
کل بدل دیتی تھی تقدیریں زمانے بھر کی میں
آج ماتم کر رہی ہوں اپنی خود تقدیر کا
اور گزر ہے درمیاں سے بے ردا ہمشیر کا
اک طرف غازی کا لاشہ۔۔۔
کس طرح سے دوں تسلی کس طرح سمجھاؤں میں
کس طرح بانو کو اپنے ساتھ لیکر جاؤں میں
سر سر نوکِ سِناں ہے اصغر بے شیر کا
اور گزر ہے درمیاں سے بے ردا ہمشیر کا
اک طرف غازی کا لاشہ۔۔۔
دیکھ کر بازو بریدہ بیکسوں کی آس کو
بات یہ کیسے بتاؤں میں بھلا عباس کو
پاس مقنہ جل رہا ہے دختر شبیر کا
اور گزر ہے درمیاں سے بے ردا ہمشیر کا
اک طرف غازی کا لاشہ۔۔۔
اب میرا غازی نہیں مجھکو بچانے کے لئے
اس لیےء تیار ہوں میں سنگ کھانے کے لئے
فایدہ کوئی نہیں ہے اب کسی تدبیر کا
اور گزر ہے درمیاں سے بے ردا ہمشیر کا
اک طرف غازی کا لاشہ۔۔۔
شام و کوفہ میں ستمگر یہ ستم بھی ڈھاینگے
میری جانب تیر نظروں سے چلاے جاینگے
غیرتِ عابد کرے گی سامنا ہر تیر کا
اور گزر ہے درمیاں سے بے ردا ہمشیر کا
اک طرف غازی کا لاشہ۔۔۔
نوحہ گر یاسر و ساجد ہیں جو ہر اہل عزا
ہاے زینب ہاے زینب ہاے زینب غمزدہ
یہی نوحہ تھا تن سجاد پر زنجیر کا
اور گزر ہے درمیاں سے بے ردا ہمشیر کا
اک طرف غازی کا لاشہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.