Dekho ay kufiyon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nadeem Sarwar
دیکھو اے کوفیوں میں زینب دلگیر ہوں
سر ننگے مجھے کیوں ہے پھرایا
میں وارث تطہیر ہوں
آل احمد کا تماشا دیکھنے آے ہو کیوں
اپنی غیرت کا جنازہ دیکھنے آے ہو کیوں
بے بدن نیزوں پہ لاشہ دیکھنے آے ہو کیوں
میں اسی مظلومہء کربل کی دکھی ہمشیر ہوں
دیکھو اے کوفیوں۔۔۔
جس کا سجدہ قلب یزداں میں سمایا وہ حسین
گر کے گھوڑے پہ زمیں پر جو نہ آیا وہ حسین
سر پہ اپنے جس کو تیروں نے اٹھایا وہ حسین
میں اسی مظلومہء کربل کی دکھی ہمشیر ہوں
دیکھو اے کوفیوں۔۔۔
پوچھتے ہو مجھ سے رونے کا سبب اہلِ جفا
ہے تمہاری عورتیں پردے میں اور میں بے ردا
میرے بچے میرا بھای بے خطا مارا گیا
میں اسی مظلومہء کربل کی دکھی ہمشیر ہوں
دیکھو اے کوفیوں۔۔۔
بیکفن جلتی زمیں پر آج بھی سوتا ہے جو
اشک کے کھیتی زمیں پر آج بھی روتا ہے جو
بے ردائی پر میری نیزے پہ بھی روتا ہے جو
میں اسی مظلومہء کربل کی دکھی ہمشیر ہوں
دیکھو اے کوفیوں۔۔۔
وہ پس گردن سے جس کو تیرہ ضربیں مار کر
کاٹ کے سر لاش بے سر چھوڑ دی تھی خاک پر
پھر اسی کی لاش پر لے آے مجھکو ننگے سر
میں اسی مظلومہء کربل کی دکھی ہمشیر ہوں
دیکھو اے کوفیوں۔۔۔
جس کا غازی سو گیا دریا کنارے تشنہ لب
کٹ گےء بازو جری کے اور کیا ہوگا غضب
بے ردا میں ہو گیء ہوں جس کے مرنے کے سبب
میں اسی مظلومہء کربل کی دکھی ہمشیر ہوں
دیکھو اے کوفیوں۔۔۔
بوڑھے کاندھوں پر اٹھا کر لایا جو اکبر کی لاش
دفن کر دی جس نے جلتی خاک میں اصغر کی لاش
بیکفن بے گور ہے شہ بحرو بر کی لاش
میں اسی مظلومہء کربل کی دکھی ہمشیر ہوں
دیکھو اے کوفیوں۔۔۔
شام کے دربار میں ریحان تھی آہ و بُکا
بیکفن بھای کی بے چادر بہن نے جب کہا
اے خداے لم یزل بے گور ہے بھائی میرا
میں اسی مظلومہء کربل کی دکھی ہمشیر ہوں
دیکھو اے کوفیوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.