Chin gayi chadar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
چھن گیء چادر میری آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
کہتی تھی بنت علی آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
شام غریباں میں جفا ہوگیء غازی
روتی رہی حیدر کرّار کی بیٹی
اہلِ جفا خیمے جلاتے رہے غازی
آکے نہ غربت میں کسی بے ابھی مدد کی
بڑھتی رہی بے کسی آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
چھن گیء چادر میری۔۔۔
غم کی گھڑی کیسی یہ قسمت نے دکھای
دشت میں دیتی تھی بہن غم سے دہائی
غربت شبیر پر روتی تھی خدای
لاش ضعیفی میں جب اکبر کی اٹھای
گر پڑے سبط نبی آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
چھن گیء چادر میری۔۔۔
آل پیمبر کی بکا گونجی فضا میں
شور خوشی کا تھا بہت اہلِ جفا میں
اور اضافہ ہوا زہرا کی عزا میں
سوکھا گلا شہ کا کٹا کربوبلا میں
چلتی رہی جب چھری آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
چھن گیء چادر میری۔۔۔
ہم سے چھڑایا گیا افسوس وطن بھی
ایسے لٹا فاطمہ زہرا کا چمن بھی
لاشہء سرور رہا بے گور و بے کفن بھی
باندھی گیء ہاتھوں میں خواہر کے رسن بھی
ہم کو اسیری ملی آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
چھن گیء چادر میری۔۔۔
ہر گھڑی پردیس میں بڑھتے رہے صدمے
کھایا نہ تھوڑا بھی ترس اہلِ ستم نے
لگتے رہے بالی سکینہ کو طمانچے
نیلا ہوا چہرہ انگوٹھی کے نشاں سے
ظلم کی حد ہو گیء آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
چھن گیء چادر میری۔۔۔
ظلم وستم یوں بڑا تپتے ہوے بن میں
کوئی مددگار نہیں رنج و محن میں
رکتی ہے سانسیں ہے اضافہ ہے گھٹن میں
باندھے گےء بارہ گلے ایک رسن میں
روتی تھی آل نبی آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
چھن گیء چادر میری۔۔۔
ظلم و ستم ڈھا کے ستایا گیا مجھکو
عالم غربت میں رلایا گیا مجھکو
کوفے کی گلیوں میں پھرایا گیا مجھکو
جب سر دربار بلایا گیا مجھکو
میرے لےء موت تھی آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
چھن گیء چادر میری۔۔۔
میر ہلال آل پیمبر میں تھا محشر
چلتا تھا ہر دل پہ غم و رنج کا خنجر
دیکھ کے عباس دلاور کا کٹا سر
پیٹ کے سر کہتی تھی جب دختر حیدر
لٹ گیء دنیا میری آپ تھے بھیا کہاں
اے میرے بھائی اے میرے بھائی
چھن گیء چادر میری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.