Bhai mai zainab hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nadeem Sarwar
وہ زایرِ حسین وہ جابر وہ کربلا
وہ شام سے پلٹ کے جب آیا تھا قافلہ
ناقوں کے جو چلنے سے اُبھرنے لگی صدا
جابر نے بڑھکے قافلے والوں سے یہ کہا
رُک جائو کہ یہ سلطنتِ ابنِ علی ہے
ناقوں پہ یہاں آنا بڑی بے ادابی ہے
جب اس صدا کو زینبِ دلگیر نے سنا
روئیں جگر کو تھام کے اور روکے یہ کہا
پروردگار شکر ہے تیرا بہت بڑا
جاگیرہے یہ غازی کی آتی ہے یہ صدا
پھر اس کے بعد ناقے سے خود کو گرا دیا
عباس کی بہن نے تڑپ کر یہ دی صدا
ارے زینب ہوں بھائی زینب ہوں بھائی
بھائی میں زینب ہوں
یہ کربلا ہے جاگیر تیری
ہم آئے تیری جاگیر میں
رہ گئی زنداں میں ہی سکینہ
یہ بھی لکھا تھا تقدیر میں
پہچانو مجھ کو اے میرے غازی
زینب ہوں اے بھائی
بھائی میں زینب ہوں۔۔۔
بازارِ کوفہ سے وہ گُزرنا
اہلِ حرم کے سالار کا
بھیا سجایا تھا اشقیائ نے
ایک ایک کونا بازار کا
پہچانو مجھ کو اے میرے غازی
زینب ہوں اے بھائی
بھائی میں زینب ہوں۔۔۔
بھیا تمہاری غیرت کی خاطر
بالوں سے پردہ کرتی رہی
چادر نہیں تھی سر پہ جو میرے
اک اک قدم پر مرتی رہی
پہچانو مجھ کو اے میرے غازی
زینب ہوں اے بھائی
بھائی میں زینب ہوں۔۔۔
بھیا سکینہ کو اک شقی نے
مانگا کنیزی میں جس گھڑی
میں بنتِ زہرا میں بنتِ حیدر
بھیا لرز کر میں رہ گئی
پہچانو مجھ کو اے میرے غازی
زینب ہوں اے بھائی
بھائی میں زینب ہوں۔۔۔
کیسا اندھیرا زندان تھا وہ
جس میں سکینہ جاں سے گئی
بابا چچا سے مجھ کو ملادو
معصوم رو روکہتی رہی
پہچانو مجھ کو اے میرے غازی
زینب ہوں اے بھائی
بھائی میں زینب ہوں۔۔۔
کُرتا جو اُس کا خوں میں بھرا تھا
اُس کو بنایا میں نے کفن
جب دفن کرتے تھے اُس کو عابد
تھرّارہا تھا اُن کا بدن
پہچانو مجھ کو اے میرے غازی
زینب ہوں اے بھائی
بھائی میں زینب ہوں۔۔۔
زنداں سے چُھٹ کر میں آگئی ہوں
رنج و الم کی چادر لیئے
بازارِ کوفہ میں ہیں جو گزرے
آنکھوں میں سارے منظر لیئے
پہچانو مجھ کو اے میرے غازی
زینب ہوں اے بھائی
بھائی میں زینب ہوں۔۔۔
ریحان زینب کی یہ فُغاں تھی
عباسِ غازی کی لاش پر
دیتی کفن میں اے بھائی تم کو
چھنتی نہ سر سے چادر اگر
پہچانو مجھ کو اے میرے غازی
زینب ہوں اے بھائی
بھائی میں زینب ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.