Aahein hain dhoop hay aur jhoola hay aik khaali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nazim Party
آہیں ہیں دھوپ ہے اور جھولا ہے ایک خالی
اصغرؑ کی اجڑی ماں نے دنیا الگ بسا لی
صحرا میں سو گیا ہے جھولے میں سونے والا
زنداں میں سو گئی ہے جھولا جھلانے والی
اک پھول کو دہکتی ریتی میں دفن کر کے
بس ہاتھ مل رہا تھا اُجڑے چمن کا مالی
رب جانے کیا کہیں گے مادر سے اُسکی جا کے
خیموں کو جا رہے ہیں شبیرؑ ہاتھ خالی
حیرت سے آ گئی تھی سکتے میں نبضِ عالم
ہاتھوں سے جب پسر کی شہہؑ نے لحد بنائی
دیکھا ربابؑ کو جب سجدۂ شکر کرتے
بہلولـؔ حاجرہ نے اپنی نظر جھکا لی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.