Ay shaam ke logon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
اے شام کے لوگوں میں بنتِ علی ہوں
میں وارثِ تطہیر ہوں ناموسِ نبی ہوں
بازار سے دربار میں لے آئے ہو مجھ کو
چاہوں تو جلا سکتی ہوں خطبوں سے میں تم کو
صابر کی بہن ہوں جو میں خاموش کھڑی ہوں
اے شام کے لوگوں۔۔۔
افسوس کنیزی میں اسے مانگ رہے ہو
تم جس کے غلاموں کی غلامی میں رہے ہو
یہ ظلم نہ ہوگا کبھی میں زندہ ابھی ہوں
اے شام کے لوگوں۔۔۔
زندہ تھا تو ڈرڈرکہ ہمیشہ ہی لڑے ہو
اب سر ہے تو ہونٹوںپہ چھڑی مار رہے ہو
تم کتنے بہادر ہو میں یہ دیکھ رہی ہوں
اے شام کے لوگوں۔۔۔
تم اپنے پیمبر کو اگر دیکھنا چاہو
نیزے پہ جو یہ سر ہے اسے غور سے دیکھو
ہم شکلِ پیمبر ہے یہ میں اسکی پھپی ہوں
اے شام کے لوگوں۔۔۔
اور اس سے کٹھن وقت کیا ہوگا میرے معبود
فضہ کے طرفدار ہیں دربار میں موجود
میں پشت پہ فضہ کے کھڑی دیکھ رہی ہوں
اے شام کے لوگوں۔۔۔
زہرا کو بھی دربار میں تم نے تھا بلایا
دربار میں میں بھی ہوں مگر فرق ہے اتنا
پردے میں تھی وہ اور میں بے پردہ کھڑی ہوں
اے شام کے لوگوں۔۔۔
زنجیر میں جکڑا جو یہ بیمار کھڑا ہے
سجدہ ایسے کعبہ کی فصیلوں نے کیا ہے
منسب میں بڑا وہ ہے میں رشتے میں بڑی ہوں
اے شام کے لوگوں۔۔۔
ہونے لگیں دربار میں مشترکہ ازانیں
ریحان ادھر نامِ نبی گونجا فضا میں
بی بی نے کہا فخر سے میں جیت گئی ہوں
اے شام کے لوگوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.