Ay meri behan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Anj. Masoomeen
اے میری بہن دکھیا زینب
اکبر نہ رہا اصغر نہ رہا
عباس سا بھائی قتل ہوا
اب تیرے حوالے ہے کنبہ
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
وہ زخمی کلیجہ اکبر کا
حلقوم چھدا وہ اصغر کا
ہر لمحہ تجھے یاد آے گا
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
فروہ کو سہارا دینا ہے
کبرا کو دلاسہ دینا ہے
ہر گام پہ اک مقتل ہوگا
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
کٹ جائے گا اب میرا بھی گلا
ہوگا لاشہ پامال میرا
نیزے کی انی پر سر ہوگا
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
چھن جائے گی تیرے سر سے ردا
جل جائے گا بستر عابد کا
تو ہوگی رسن بستہ بہنا
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
بیمار پسر سجاد میرا
زنجیر میں جکڑا جاے گا
اور طوق میں ہوگا اس کا گلا
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
مظلوم میری پیاسی بچی
ظالم کے طمانچے کھاے گی
رسی میں بندھے گا اس کا گلا
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
گر جائیں گے اونٹوں سے بچے
اور گونجیں گے انکے نالے
کوئی نہ سنے گا انکی صدا
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
سب زخم لےء جانا ہے وطن
اللہ تیرا حافظ ہے بہن
اب جاتا ہے رن کو بھای تیرا
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
بے چین تھی زینب سن کے رشید
ہو جائے گا پیاسہ بھائی شہید
تھا شہ کے لبوں پر یہ نوحہ
ہے صبر تجھے کرنا زینب
اے میری بہن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.