Aseere fauje sitam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hadi Ali Khan Muslim
اسیر فوج ستم قیدیء محن زینب
ہے جس کا آیت تطہیر پیرہن زینب
امامتوں کی مددگار خستہ تن زینب
ہے شان دین خدا جان پنجتن زینب
علی کی جای ہے عباس کی بہن زینب
اسیر فوج ستم۔۔۔
وہ وقتِ عصر وہ مقتل وہ سوگوار فضا
نظر کے سامنے بھای کا کٹ رہا تھا گلا
تڑپ رہا تھا بدن زیر تیغ پیاسے کا
ادھر تھی۔ محو فغاں شاہ کی بہن زینب
اسیر فوج ستم۔۔۔
چھٹا ہے بھای بھی اور مر چکے ہیں بچے بھی
ردا بھی سر پہ نہیں جل چکے ہیں خیمے بھی
جلے ہیں قلب بھی دامن بھی اور کرتے بھی
چلی ہے چھوڑ کے بھائی کو بیکفن زینب
اسیر فوج ستم۔۔۔
جواں کا قتل تو خود اس کے دل پہ بھالا تھا
تھا غم عظیم تو شبیر کو سنبھالا تھا
قدم جو خیمے سے پہلے پہل نکالا تھا
سہارا دینے کو آی تھی پر محن زینب
اسیر فوج ستم۔۔۔
دیار کوفہ میں تخریر سے جہاد کیا
دیا ہے شام کے دربار میں کبھی خطبہ
کبھی خموشی سے مظلومیت کو نشر کیا
کبھی علی کبھی زہرا کبھی حسن زینب
اسیر فوج ستم۔۔۔
خیال کنبے کا تھا رو سکی نہ جی بھر کے
نکلنے پائے نہ ارمان بنت حیدر کے
تھا ایک قلب حزیں داغ تھے بہتر کے
لحد میں لگای زخموں کا یہ چمن زینب
اسیر فوج ستم۔۔۔
قناعت تھام لے یہ اکبر جواں سے کہو
سہارا دینے کو اے ثانیء علی اٹھو
بہن کو اے شہ بیکس تمہیں سوار کرو
چلی ہے کربوبلا سے سوے وطن زینب
اسیر فوج ستم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.