Chaand nikla hay muharram ka tou tanha Sughra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Nazim Party
چاند نکلا ہے محرم کا تو تنہا صغریٰؑ
دیکھ کر روتی ہے بیمار سرِ راہ صغریٰؑ
جب نکلتا ہے محرم میں تو سب روتے ہیں
ایک بیمار نظر آتی ہے تنہا صغریٰؑ
تیرے چڑھنے سے اجڑ جائے گا گھر زہراؐ کا
آج چھپ جا تجھے کہتی ہے یہ دکھیا صغریٰؑ
شام ڈھلتی ہے تو آجاتے ہیں پنچھی گھر کو
دیتی ویران گھروں سے ہے یہ صدا صغریٰؑ
جس طرح بچھڑی ہوں میں اور نہ بچھڑے کوئی
کرتی ناناؐ سے ہے رو رو کے یہ شکوہ صغریٰؑ
پوچھتا ہے کوئی صغریٰؑ سے رودیتی ہے
کیوں نہ آیا تیرا اکبرؑ ذرا بتلا صغریٰؑ
دل میں ہے اِک تمنا کہ ملے اکبرؑ سے
رات دن کرتی ہے روضے پہ یہ دعا صغریٰ
آس بھی ٹوٹ گئی سانس بھی اکھڑی میری
ہائے کب دیکھے گی اکبرؑ تیرا چہرہ صغریٰؑ
نہ ملا بابا نہ بھیا کبھی سردارؔ جسے
سہہ گئی کس طرح ہر غم کی انتہا صغریٰؑ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.