Aap par salam zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mesum Abbas
مرحبا شریکۃ الحسین
آپ پر سلام زینب
بعد شہِ کربلا آپ نے پورا کیا
کتنا بڑا کام زینب
ماں سے جو کیا تھا وعدہ خوب وہ نبھایا
ساتھ ساتھ بھائی کے رہی ہیں بن کے سایہ
کام جو کوئی نہ کر سکا وہ کر دکھایا
کربوبلا بھائی نے فتح کی اور آپ نے
فتح کیا شام زینب
آپ پر سلام زینب۔۔۔
قتل ہو چکا علی کا لال جب فرات پر
بی بیوں کے بین چھا رہے تھے کائنات پر
ساری ذمہ داریاں اٹھائی اپنی ذات پر
بی بیاں گھبرا گئیں پہرے پہ آپ آگئیں
جب جلے خیام زینب
آپ پر سلام زینب۔۔۔
مسلے شاہِ دیں نگاہیں ظلم سے ملائی تھیں
فوجے جس گھڑی خیام لوٹنے کو آئی تھیں
عابدِ حزیں کو آپ ہی بچا کے لائی تھیں
دیکھ کے یہ حوصلہ کہہ رہے تھے مرحبا
خود شہِ انام زینب
آپ پر سلام زینب۔۔۔
کیسے کیسے امتحان بی بی آپ نے دیے
کربلا کے دشت سے اسیر ہو کے جب چلے
آپ ہی تو اسرا تھیں اہل بیت کے لیے
غم میں گرفتار تھیں پھر بھی علمدار تھیں
کربلا سے شام زینب
آپ پر سلام زینب۔۔۔
کیوں نہ احترام آپ کا ہو خاص و عام میں
آپ ہیں شریکِ کار مقصد امام میں
پہلی مجلسِ حسین وہ بھی قیدِ شام میں
کوئی نہیں ہو سکا بانی فرشِ عزا
صرف ہے ایک نام زینب
آپ پر سلام زینب۔۔۔
زندگی کو وقف کر دیا خدا کے نام پر
دونوں لاڈلے فدا کیے وفا کے نام پر
ایک ایک عشک شاہِ کربلا کے نام پر
خطبہ کچھ ایسے دیا ظلم کو رسوا کیا
ہے یہ صدا عام زینب
آپ پر سلام زینب۔۔۔
بھائیوں کو ہر گھڑی رکھا دعا کے سائے میں
آپ کا یہ صبر و حوصلہ جفا کے سائے میں
ہے خدا کا دین آپ کی ردا کے سائے میں
شکریہ کہتے رہیں آپ کو سجدہ کریں
آپ کے غلام زینب
آپ پر سلام زینب۔۔۔
آپ کی عطا جو ہو تو چھو لیں آسمان سب
سارے ذاکرین نوحہ خوان و سوز خوان سب
میثم اور مظہر عابدی کریں بیان سب
کار نمایاں سبھی آپ کی لاچارگی
آپ کا مقام زینب
آپ پر سلام زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.