Sughra ko rulata hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Hasan Sadiq
صغریٰ کو رُلاتا ہے یہ چاند محرم کا
جب سامنے آتا ہے یہ چاند محرم کا
صغریٰ کو رُلاتا ہے۔۔۔
ہم صورتِ زہرا سے بھائی کے بچھڑنے کی
خاتونِ قیامت سے گھر بار اُجڑنے کی
روداد سُناتا ہے یہ چاند محرم کا
صغریٰ کو رُلاتا ہے۔۔۔
کاٹا ہے گلا لوگو سہ روز کے پیاسے کا
پامال ہوا لاشہ احمد کے نواسے کا
ہر ایک کو بتاتا ہے یہ چاند محرم کا
صغریٰ کو رُلاتا ہے۔۔۔
تصویر دکھاتا ہے احمد کی جوانی کی
ہر شخص کو دُنیا میں کربلا کی کہانی کی
تفسیر بتاتا ہے یہ چاند محرم کا
صغریٰ کو رُلاتا ہے۔۔۔
کربلا کی زیارت کو جو آنکھ ترستی تھی
شبیر تیرے غم میںجو آنکھ برستی تھی
اُس آنکھ کوبھاتا ہے یہ چاند محرم کا
صغریٰ کو رُلاتا ہے۔۔۔
عمران کو شبر کو خاتونِ قیامت کو
حیدر کی قسم مظہر سرکارِ رسالت کو
تُربت میں رُلاتا ہے یہ چاند محرم کا
صغریٰ کو رُلاتا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.