Phir chand moharram
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Ali Zia Rizvi
پھر چاند محرم کا نمودار ہوا ہے
پھر چاک دل احمد مختار ہوا ہے
اس چاند میں قاسم کے کٹے دست ہنای
سر ننگا دلہن کا سر بازار ہوا ہے
پھر چاند محرم کا۔۔۔
اس چاند میں بازو کٹے عباس جری کے
ٹھنڈا علم احمد مختار ہوا ہے
پھر چاند محرم کا۔۔۔
اس چاند میں اکبر کے لگی سینے پہ برچی
اصغر حدف تیر ستمگار ہوا ہے
پھر چاند محرم کا۔۔۔
اس چاند کی دسویں کو بہن بھائی سے چھوٹی
پامال تن سیدہ ابرار ہوا ہے
پھر چاند محرم کا۔۔۔
اس چاند میں عابد کے پڑا طوق گلے میں
اور قید بھی وہ صاحب اعزار ہوا ہے
پھر چاند محرم کا۔۔۔
خوشنودیء زہرا کا وہ حامل ہوا اختر
جو سبط پیمبر کا عزادار ہوا ہے
پھر چاند محرم کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.