Zehra ka ladla bejurm o bekhata haye maara gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nazim Party
زہراؑ کا لاڈلا بے جرم و بے خطا ہائے مارا گیا
غربت کی یہ شب ہے بے پردہ زینبؑ ہے کرتی ہے رو رو کر
زینبؑ یہی فغاں
وہ جو لہو لہو ہے خالق کی آبرو ہے
اے شاہِ کربلا محشر تلک خدا ممنون ہے تیرا
تو حق کا راہ بر ہے نبیوں سے برتر ہے تیرے ہی صدقے میں
باقی ہے یہ جہاں
زینبؑ کو بس یہ غم ہے اس بات کا الم ہے
بر خاکِ نینوا زہراؑ کے لعل کا لاشہ پڑا رہا
زینبؑ کو یاد آئی بھائی کی تنہائ جب رن سے جاتا تھا
پیاسوں کا کارواں
سہمی ہوئی سکینہؑ پیاسی ہے وہ حزینہ
دیتی رہی صدا گوہر مرے چھنے دامن بھی جل گیا
سُونا یہ صحرا ہے اے بابا جنگل میں یہ دکھیا مقتل میں
ڈھونڈے تمہیں کہاں
بابا کو رونے والی سینے پہ سونے والی
اب ساری زندگی بابا کو روئے گی کیسے وہ سوئے گی
گھبرا کر خیموں سے نکلے گی پیاسی وہ ڈھونڈے گی بابا کو
لاشوں کے درمیاں
بعدِ حسینؑ زینبؑ شبیرؑ بن گئی ہے
جب خیمے جل گئے لاشے پہ بھائی کے ہمشیر نے کہا
مقتل میں یہ تجھ سے وعدہ ہے زینبؑ کا یہ تیری قربانی
ہو گی نہ رائیگاں
جیسے ربابؑ اجڑی اجڑے نہ کوئی مادر
وہ ساری زندگی بے چین ہی رہی آئی نہ سائے میں
کہتی تھی وہ رو کر بے کل ہے یہ مادر لوٹ آؤ اے اصغرؑ
لوری سنائے ماں
زینبؑ کی آرزو ہےبس اے محبؔ یہ ماتم
جو اپنے بھائی کو بن میں نہ رو سکی اے بنتِ مصطفےٰؐ
قاسمؑ کا اکبرؑ کا زہراؑ کے دلبر کا دیتے ہیں سب پرسہ
یہ تیرے نوحہ خواں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.