Moharam ka chand
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Ali Mohd. Sultanpuri
یہ ہے ہلالِ غم
یہ غم کا چاند ہے
اہلِ عزا یہ چاند محرم کا چاند ہے
اہلِ عزا یہ چاند محرم کا چاند ہے
نکلا غمِ حسین کے موسم کا چاند ہے
یہ فاطمہ کے لال کے ماتم کا چاند ہے
فرشِ عزا بچھاؤ بڑے غم کا چاند ہے
اسِ چاند میں علی کا دلارا ہوا شہید
اسِ چاند میں رسول کا پیارا ہوا شہید
اہلِ عزا یہ چاند۔۔۔
گھر میں سجاؤ پرچمِ عباس باوفا
اور اسُ کے پاس لاکے رکھو شہ کا تعزیہ
پڑھتے رہو حسین کی غربت کا مرثیہ
تھا جسکا انتظار وہ دن پھر سے آگیا
پرسے کو شاہزادئ کونین آینگی
فرشِ عزا پہ مادرِ حسنین آینگی
اہلِ عزا یہ چاند۔۔۔
نکلا ہے جب یہ چاند سفر میں حسین تھے
اصغر کو لیکے گود میں شبیر رو پڑے
کہنے لگے یہ چاند مرے لال دیکھلے
اسِ چاند میں نہ چھوڑنگے اہلِ جفا تجھے
مارنگے ایسے تیر سے تجھکو یہ اہلِ شر
حیوان بھی لرزتے ہیں جو تیر دیکھکر
اہلِ عزا یہ چاند۔۔۔
عباس کو گلے سے لگایا حسین نے
قاسم کو اپنے پاس بٹھایا حسین نے
اکبر کو بھی قریب بلایا حسین نے
پھر غم کا چاند سب کو دکھایا حسین نے
کہنے لگے قریب ہے اب عرضِ کربلا
ہر چاند کربلا میں میرا ڈوب جائیگا
اہلِ عزا یہ چاند۔۔۔
مونس نہ بچ سکا کوئ یاور نہ بچ سکا
قاسم نہ بچ سکے علی اکبر نہ بچ سکا
بتّیس سال والا برادر نہ بچ سکا
حد ہو گئی کی ننّھا سا اصغر نہ بچ سکا
اسِ چاند میں اجڑ گئ کھیتی رسول کی
اس چاند میں لٹی ہے کمائ بتول کی
اہلِ عزا یہ چاند۔۔۔
کربوبلا کے بعد بھی پڑتی تھی جب نظر
لیلىؑ تڑپ کے روتی تھی یہ چاند دیکھکر
شدّت سے یاد آتا تھا کڑیل جواں پسر
سینے کا زخم اور وہ فرزند کا جگر
کہتی تھی میرا چاند تو مٹی میں مل گیا
اے چاند بار بار میرے سامنے نہ
اہلِ عزا یہ چاند۔۔۔
واعظ حلالِ ماہِ محرم کو دیکھکر
سینے میں کانپ جاتا ہے اکثر میرا جگر
روتا ہے دل حسین کی غربت کو سوچ کر
جاتی ہے میری فکر سکینہ کے درد پر
اسِ چاند میں حسین کی پیاری ہوئ یتیم
سینے پہ سونے والی دلاری ہوئ یتیم
اہلِ عزا یہ چاند۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.