Maahe moharram
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Mir Hasan Mir
صغرا کو محرم کا جب چاند نظر آیا
یاد شہ والا نے دل اور بھی تڑپایا
چاند کو دیکھ کے صغرا نے کہا ہائے حسین
آ گیا ماہ محرم کا نہیں آئے حسین
یاد پردیس میں آتی ہے لحد اماں کی
دل کا احوال سنانے کو کہاں جائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
آپ آئے نہ خبر آئی نہ اکبر آئے
کیسے اس حال میں صغرا سے جیا جائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
جب سے یہ چاند محرم کا نظر آیا ہے
اماں روتی ہے تجھے میرے مانجائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
کوئی تصویر تو زہرا کی رہی پردے میں
یہ تو اچھا ہوا صغرا کو نہیں لائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
نام پر شاہ نے اکبر کے خریدی ہے زمیں
کیسے جاگیر تجھے بھائی کی دکھلائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
عید بھی سوگ کے عالم میں گزاری اس نے
ہائے اکبر کبھی کہتی تھی کبھی ہائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
مستقل شاہ کی آنکھوں سے تھے آنسوں جاری
خط صغرا کو مکمل نہیں پڑھ پائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
اک اک بیٹی سے رخصت ہوئے خیمے میں مگر
ہائے افسوس کہ صغرا سے نہ مل پائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
لکھ کے نوحہ یہ تکلم نے دعا مانگی ہے
ہر عزادار کو عاشور پہ بلوائے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.