Kya ye wo chand
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Ali Mohd. Sultanpuri
ہلال ماہ غم ہلال ماہ عزا
گھر لٹ گیا بتول کا لایا ہے جو خبر
کیا یہ وہ چاند ہے
جس چاند میں ہوے ہیں بہتر لہو میں تر
کیا یہ وہ چاند ہے
جس چاند میں رسول بھی روتے ہیں زار زار
ہوتی ہے جس کو دیکھ کے زہرا بھی بیقرار
کرتا ہے جو حسن کے کلیجے کو تار تار
صدمے سے جس میں آج بھی روتی ہے ذوالفقار
آتے ہے جس میں آج بھی پیاسوں کے سر نظر
کیا یہ وہ چاند ہے۔۔۔
گھر لٹ گیا بتول کا۔۔۔
جس چاند میں بتول کا گلشن اجڑ گیا
جس چاند میں رسول کے پیاروں پہ تھی جفا
جس چاند میں علی کے دلاروں کا سر کٹا
جس چاند میں لہو سے ہوی لال کربلا
جس میں لگا دیا گیا پہرہ فرات پر
کیا یہ وہ چاند ہے۔۔۔
گھر لٹ گیا بتول کا۔۔۔
جس چاند میں حسین سے اکبر جدا ہوا
سینے پہ نوجواں کے برچھی کا پھل لگا
توڑا گیا ضعیف کا پردیس میں عصا
چھینا گیا حسین سے جینے کا آسرا
اکبر کا جس میں باپ کے ہاتھوں پہ تھا جگر
کیا یہ وہ چاند ہے۔۔۔
گھر لٹ گیا بتول کا۔۔۔
عباس کا حسین نے پایا ہے جس میں غم
جس میں کمر ہیں شاہ کربلا کی خم
جس چاند میں دلیر کے شانے ہوئے قلم
ٹھنڈا ہوا فرات پہ جس چاند میں علم
جس میں نہر پہ ڈوب گیا ہاشمی قمر
کیا یہ وہ چاند ہے۔۔۔
گھر لٹ گیا بتول کا۔۔۔
ننھے گلے پہ تیر لگا جس ہلال میں
ایک شیر خوار نہر ہوا جس ہلال میں
چہرے پہ شہ نے خون ملا جس ہلال میں
اصغر کو روکے دفن کیا جس ہلال میں
کہ جس میں بے زباں کی لحد آنسوؤں سے تر
کیا یہ وہ چاند ہے۔۔۔
گھر لٹ گیا بتول کا۔۔۔
زخموں سے چور چور تھے جس میں شہ ہدا
سینے پہ جس ہلال میں شمر لعیں چڑھا
کاٹا گیا حسین کا جس چاند میں گلا
جس میں حسین قتل ہوے رن میں بے خطا
مادر تھی جس میں لال کے لاشے پہ نوحہ گر
کیا یہ وہ چاند ہے۔۔۔
گھر لٹ گیا بتول کا۔۔۔
ہوتی تھی جس ہلال میں دن رات سختیاں
تڑپی ہے جس ہلال میں حیدر کی بیٹیاں
اجڑی ہے جس ہلال میں ماؤں کی گودیاں
دکھتا ہے جس ہلال میں خیموں کا وہ دھواں
پہرے پہ جس میں زینب مضطر تھی رات بھر
کیا یہ وہ چاند ہے۔۔۔
گھر لٹ گیا بتول کا۔۔۔
لکھتا ہے جب کوئی بھی سہانی یہ داستاں
ہوتا ہے جب علی یہ بہتر کا غم بیاں
ہلتی ہے یہ زمیں لرزتا ہے آسماں
دیتے ہیں غیب سے یہ صدا صاحب الزماں
روتا ہوں جس میں پیٹ کے سر میں ہر ایک پہر
ہاں یہ وہ چاند ہے ہاں یہ وہ چاند ہے
گھر لٹ گیا بتول کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.