Jab chand moharram
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Chand Raat recited by Ali Mohd. Sultanpuri
جب چاند محرم کا نکلتا ہے فلک پر
روتی ہے بہت حضرتِ شبیر کی مادر
سرور کے عزاداروں کو وہ چاند دکھا کر
جب چاند محرم کا نکلتا ہے فلک پر
آتی ہے عزاداروں کی گھر فاطمہ زہرا
دیتی ہے دعا شام و سحر فاطمہ زہرا
ہر شہ کے عزادار کی قوت کو بڑھا کر
روتی ہے بہت حضرتِ۔۔۔
جب چاند محرم کا۔۔۔
جب مجلسِ شبیر میں آتے ہے عزادار
پیاسوں کے لئے اشک بہاتے ہیں عزادار
رومال عزاداروں کی آنکھوں سے لگا کر
روتی ہے بہت حضرتِ۔۔۔
جب چاند محرم کا۔۔۔
مظلوموں کا جب سوگ مناتی ہے کنیزیں
اور چوڑیاں ہاتھوں سے بدھاتی ہے کنیزیں
کبرا کی کنیزوں کو کلیجے سے لگا کر
روتی ہے بہت حضرتِ۔۔۔
جب چاند محرم کا۔۔۔
آتی ہے سکینہ بھی عزاخانے کے اندر
غازی کے مصایب پہ بلکتی ہے وہ مضطر
آغوش میں معصوم سکینہ کو اٹھا کر
روتی ہے بہت حضرتِ۔۔۔
جب چاند محرم کا۔۔۔
دادی سے یہ جب کہتی ہے معصوم سکینہ
یہ کون ہے کرتا ہے میرے بابا پہ گریہ
ہے شہ کے عزادار یتیمہ سے بتا کر
روتی ہے بہت حضرتِ۔۔۔
جب چاند محرم کا۔۔۔
جاتی ہے نظر پرچمِ عباس پہ جس دم
شہزادی بہت روتی ہے سر پیٹ کے اس دم
پھرتا ہے نگاہوں میں ترای کا وہ منظر
روتی ہے بہت حضرتِ۔۔۔
جب چاند محرم کا۔۔۔
قسمت پہ بہت ناز ہے ہم غمخوار ہیں بی بی
ہم سب تیرے بچوں کے عزادار ہیں بی بی
جب کہتے ہیں وایض یہ عزادار تڑپ کر
روتی ہے بہت حضرتِ۔۔۔
جب چاند محرم کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.