Darbar mein ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Darbare Shaam recited by Mir Hasan Mir
دربار میں یہ کہتی تھی زہرا کی لاڈلی
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
ظالم ہے ہاتھ جوڑ کے یہ التجاء میری
---مت مار تو لبوں
جس دن سے ہم اسیر ہیں ماں ساتھ ساتھ ہے
چہرے پہ اب حسین کے اماں کا ہاتھ ہے
زہرا سر حسین سے لپٹی ہے اس گھڑی
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
---دربار میں یہ کہتی
---مت مار تو لبوں
جلتی زمیں پہ فاطمہ کے دل کے چین کو
یہ ذبح ہوتے دیکھ چکی ہے حسین کو
مظلوم کی ہے سامنے بیٹی کھڑی ہوئی
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
---دربار میں یہ کہتی
---مت مار تو لبوں
اک بار بس اسیر سروں پر نگاہ کر
غازی تڑپتا ہے تیرے بس ایک وار پر
تڑپا رہا ہے کیوں اسے مرنے کے بعد بھی
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
---دربار میں یہ کہتی
---مت مار تو لبوں
ظلم و ستم سے تیرا اگر دل نہیں بھرا
لے خواہر حسین سے بدلہ حسین کا
دے لے کچھ اور سزا تازیانوں کی
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
---دربار میں یہ کہتی
---مت مار تو لبوں
زلفیں پکڑ کے پشت سے کاٹا گیا یہ سر
خونی کے گھر تنور میں رکھا گیا یہ سر
ایسی بھی کیا نبی کے نواسے سے دشمنی
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
---دربار میں یہ کہتی
---مت مار تو لبوں
پہلے ہی سر حسین کا زخمی ہے دیکھلے
ہم سے زیادہ وہ سر شبیر نے سہے
بازار میں جو برسے تھے پتھر ابھی ابھی
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
---دربار میں یہ کہتی
---مت مار تو لبوں
اس سر سے ایک بال بھی ٹوٹا کبھی اگر
ماں رات بھر تڑپتی تھی پہلو میں بیٹھ کر
ظالم چلا نہ قلب پہ اماں کے اب چھری
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
---دربار میں یہ کہتی
---مت مار تو لبوں
بنت علی کا میر تکلم تھا یہ بیاں
اب اور لے نہ میری خموشی کا امتحاں
یہ لب ہلے تو ہوگی قیامت بپا ابھی
مت مار تو لبوں پہ میرے بھائی کے چھڑی
---دربار میں یہ کہتی
---مت مار تو لبوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.