Har matami kay dil ki sada hay arsh e mu'alla karbala hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nazim Party
ہر ماتمی کے دل کی صدا ہے عرشِ معلی کربلا ہے
اترے ہیں پارے جس پر بہتر ایسا صحیفہ کربلا کربلا کربلاہے
دسویں کو اجڑی آلِ پیمبرؐ شہہؑ کا تھا لاشہ تپتی زمیں پر
عابدؑ نہ بھولے لیکن وہ منظر بازارمیں تھی زینبؑ کھلے سر
عابدؑ کے لب پر ہے شام و کوفہ زینبؑ کا نوحہ کربلا کربلا کربلا ہے
گزری جہاں سے شہہؑ کی سواری ، بنتِ علیؑ کی نوری عماری
اس رن میں اب تک ماتم ہے جاری ، کرتی ہے زہراؑ یہ آہ و زاری
نبیوںؑ نے جس پر سجدہ کیا ہے ، واحد وہ رستہ کربلا کربلا کربلا ہے
سر دے کے جس نے حق کو بچایا ، اپنا بھرا گھر رن میں لٹایا
اکبرؑ کا لاشہ رن سے اُٹھایا ، اصغرؑ نے جس کے پانی نہ پایا
ہر ذرہ جس کا خاکِ شفاء ہے ، تنہا وہ یکتا کربلا کربلا کربلا ہے
تپتی زمیں پر لاشے پڑے ہیں ، شبیرؑ تنہا رن میں کھڑے ہیں
سر انبیا کے خم ہو گئے ہیں ، رو کر حسینؑ سے یہ پوچھتے ہیں
کیا نام آخر ہے اس زمیں کا ، شبیر ؑ بولے کربلا کربلا کربلا ہے
باقی ہے اب تک شبیرؑ کا غم ، اونچا رہے گا غازیؑ کا پرچم
زہراؑ کے دل کا آنسو ہے مرہم ، مظلوم تیرا برپا ہے ماتم
لب پر محبؔ کے پس یہ صدا ہے ، صدیوں سے زندہ کربلا کربلا کربلا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.