Bhare darbar may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Darbare Shaam recited by Ahsan Hussain
بھرے دربار میں زینب نے صدا دی غازی
تیری خواہر کو کسی نے نہ ردا دی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
کربلا کیا تھی ہے کیا شام یہ مجھ سے پوچھو
سختی ہر دیشیء ایام یہ مجھ سے پوچھو
سولہ سو میل نے دنیا ہی مٹا دی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
ہاے باغی کی بہن کہکے بلایا مجھ کو
کیا بتاؤں تجھے کس طرح ستایا مجھ کو
یوں محمد کی نواسی کو سزا دی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
آنسوؤں نے لکھی تحریر جلے دامن پر
درد ہوتے گئے تصویر جلے دامن پر
ایسی حالت ہے سکینہ کی بنادی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
دیکھا جب خون میں تر فاطمہ جایا میں نے
بھائی کی لاش پہ تھا قد کو گرایا میں نے
میں نے اللہ کو یا تجھ کو صدا دی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
تیز خنجر سے کہیں تیز ہے نظروں کی چبھن
اب نشاں ڈال چکی میری کلای میں رسن
آنے جانے کی نہ تھی بہن یہ عادی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
سینکڑوں کرسی نشیں بیٹھے ہیں دربار میں دیکھ
تیری خواہر ہے گری مجمعہء اغیار میں دیکھ
کربلا شامیوں نے شام میں لا دی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
غیر کی نظروں سے زینب کو چھپانے کے لئے
اپنی ماں جای کا پردہ سا بنانے کے لئے
نوکِ نیزہ سے کہف سر نے سنادی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
معاف کرنا ہے انہیں احسن و عابد ہیں کہاں
کل حقیقت میں ڈھلے آج ہے دونوں کا گماں
کاش ہو حشر میں اک یہ بھی منادی غازی
بھرے دربار میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.