Berida hoke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Darbare Shaam recited by Anj. Masoomeen
بے رِدا ہو کے پیعمبر کے گھرانے والے
آج دربار میں ظالم کے ہیں آنے والے
سر برہنہ سرِ دربار چلی ہے ز ینب
سر کھُلے آج رہیں سوگ منانے والے
بے رِدا ہو کے پیعمبر کے۔۔۔
بیڑیاں تھامے ہوئے آگئے ہیں سجادِ حزیں
پیچھے پیچھے ہیں پیعمبر کے گھرانے والے
بے رِدا ہو کے پیعمبر کے۔۔۔
قتل وارث ہوئے بازار میں تا شیر ہوئے
اب بھی تھکتے نہیں بیوں کو ستانے والے
بے رِدا ہو کے پیعمبر کے۔۔۔
خود چلی آئے گی تھم تھم کے نہ کر اتنی جفا
سیلیا بالی سکینہ کو لگانے والے
بے رِدا ہو کے پیعمبر کے۔۔۔
سر کھُلے سامنے ظالم کے سکینہ جائو
مر گئے آپ کے سب ناز اُٹھانے والے
بے رِدا ہو کے پیعمبر کے۔۔۔
دامنِ آلِ عبا چھُوٹ نہ جائے صادق
یہ ہیں محتاج کو سرتاج بنانے والے
بے رِدا ہو کے پیعمبر کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.