Amma fizza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Darbare Shaam recited by Mir Mohsin Ali
اماں فضہ میں تھک گیء چل کے
ظالم بیٹھنے نہ دیتا ہے
یہ بیٹی علی کی کس سے کہے
کہ ظالم بیٹھنے نہ دیتا ہے
زہرا جو گیء تھی ظالم کے
دربار میں میں نے پ چھا تھا
اماں تو مجھکو اتنا بتا
دربار یہ کیسے ہوتا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
سینے سے لگا کر زہرا نے
رو رو کے مجھ سے اتنا کہا
میں سب کو بتا سکتی ہوں مگر
دیکھوں جو تجھے دل روتا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
اماں فضہ تو اتنا بتا
میں بیٹی علی کی ہوں لیکن
ظالم کے غلاموں نے تم کو
شہزادی کہہ کے پکارا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
زینب نے مخاطب ہو کے کہا
اے ظالم تو اتنا سن لے
ہم آے نہیں مجبوری میں
تیری ہار نے ہم کو بلایا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
دربار کے باہر میں تھی کھڑی
اور بچی مجھ سے پوچھتی تھی
بس اتنا بتا دیجیےء مجھکو
دربار یہ کاہے سجایا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
جب نام پکارا ظالم نے
زینب کا تو عابد نے کہا
عباس چچا دیکھو تو زرا
کیا وقت نے ہم کو دکھایا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
کسی بیٹی نے یہ دنیا میں نہیں دیکھا ہو
کند خنجر سے بڑا جس کا ذبح ہو
سر طشت تلا میں رکھا تھا
اور ظالم سب سے کہتا تھا
یہ کس کی بچی ہے جس نے
دربار میں سب کو رلایا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
آواز سنی زنجیروں کی
تب زینب نے فضہ سے کہا
اماں یہ کیسے قیدی ہیں
نظروں کو جس نے جھکایا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
ہے شکر تیرا اے شہزادی
اوقات کہاں تھی محسن کی
وہ سر کو جھکا کے کہتا ہے
یہ نوحہ تم نے لکھایا ہے
اماں فضہ میں تھک گیء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.