Aamad aamad harame
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Darbare Shaam recited by Mir Hasan Mir
آمد آمد حرم شاہ کی دربار میں ہے
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عترت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
حکم آیا ہے اسیروں کو برابر مارو
چشن کا وقت ہے درے انہیں ہنس کر مارو
اک منادی یہ ندا دیتا ہے آؤ لوگوں
باغی آئے ہیں انہیں شوق سے پتھر مارو
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عترت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
خون میں ڈوبا ہوا سادات کا ہر چہرہ ہے
گریہ کر سکتے نہیں آہ پہ بھی پہرہ ہے
سنگ باری کی اذیت بھی بڑی ہے لیکن
زخم صدقے کی کھجوروں کا بہت گہرا ہے
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عترت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
دیکھ کر آل محمد کو ہنسے جاتے ہیں
لوگ ہر موڑ پہ بس طعنے دیئے جاتے ہیں
چادریں کیا ہے کفن بھی نہیں دیتا کوئی
زندہ لاشے لئے سجاد چلے جاتے ہیں
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عترت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
مستقل آل محمد میں عزاداری ہے
اور بیمار کی آنکھوں سے لہو جاری ہے
بے ردا شام کے بازار میں آتے ہیں حرم
ایسا لگتا ہے کسی عید کی تیاری ہے
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عترت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
جھولی بھر بھر کے ستمگار ہیں لائے پتھر
پتھروں نے بھی ہیں ہاتھوں میں اٹھائے پتھر
نوکِ نیزہ سے گرا خاک پہ سر اصغر کا
ارے چھوٹے بچوں سے سکینہ نے جو کھائے پتھر
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عترت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
باب ساعت پہ بھی زخموں سے بھرے ہیں قیدی
ہے ورم پاؤں پہ پیدل جو چلے ہیں قیدی
ارے لوگ تشہیر کے خنجر لئے آمادہ ہیں
تین دن ہو گئے مقتل میں کھڑے ہیں قیدی
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عترت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
ہائے دربار میں جانے کی گھڑی کیسی تھی
حوصلہ دیتی رہی سب کو علی کی بیٹی
سات سو کرسی نشیں دور سے دیکھے جس دم
تھام کر اپنی کمر بنت علی بیٹھ گئی
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عترت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
وعدہ بیٹی سے نبھانے کے لئے آئے علی
ثانیء زہرا تکلم پئے تعظیم اٹھی
اس غریبی پہ تڑپنے لگی روح زہرا
باپ کے ساتھ جو بیٹی سر دربار گئی
صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے
شور فریاد و بکا عرت اطہار میں ہے
آمد آمد حرم شاہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.