Muslim ke shahzade
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzande Muslim recited by Mir Hasan Mir
مسلم کے شاہ زادے
ہائے ابراہیم ہائے محمد
لال رقیہ کے مسلم کے شاہ زادے
کوفے میں گھر گئے ہیں مسلم کے شاہ زادے
کوئی ذرا یہ جاکر عباس کو بتادے
---کوفے میں گھر
جانے دے ہم کو ظالم حارث سے بولے بچے
پھرتے ہیں مارے مارے دو دن کے بھوکے پیاسے
سر کاٹنے سے پہلے پانی ہمیں پلادے
---کوفے میں گھر
لگتے تھے جب طمانچے ماں کو پکارتے تھے
ہنستا تھا جب ستمگر کہتے تھے روکے بچے
ظالم ہماری کوئی تقصیر تو بتا دے
---کوفے میں گھر
دل پر اثر ہے اتنا عباس کی وفا کا
خواہش بڑے کی ہے وہ قربان پہلے ہوگا
چھوٹا یہ چاہتا ہے وہ پہلے سر کٹا دے
---کوفے میں گھر
جسکو امیر مسلم شہ نے لقب دیا تھا
اولاد پر اسی کی آیا ہے وقت کیسا
جو چاہے گھرکیاں دے جو چاہے وہ سزا دے
---کوفے میں گھر
مسلم کی تھی وصیت
دو میرے لاڈلے ہیں
آفت پڑی ہے ایسی
مجھ سے بچھڑ گئے ہیں
مر جاؤں جب میں کوئی
ماں سے انہیں ملا دے
---کوفے میں گھر
ڈھونڈو یہی کہیں ہیں
ان سے بھی بدلہ لونگا
حاکم یہ کہ رہا تھا
انعام اسکو دونگا
غازی کے بھانجوں کو جو قید کر کے لادے
---کوفے میں گھر
کوفے کے در پہ جس دم
مسلم کی لاش دیکھی
اکبر کہا یہ ماں نے
رو رو کے میرے والی
بتلادے بس کہاں ہیں
آقا کنیز زادے
ہاے ابراہیم ہاے محمد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.