Muslim ke pyare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzande Muslim recited by Ameer Hasan Aamir
مسلم کے پیارے بچوں کا سر تن سے کٹ گیا
دریا میں جاکے لاشے سے لاشہ لپٹ گیا
حارث نے ہاے ظلم وہ ڈھایا فرات پر
بچوں کے ہاتھ باندھ کے لایا فرات پر
اتری سروں سے ٹوپیاں دامن بھی پھٹ گیا
مسلم کے پیارے بچوں کا۔۔۔
بچے تڑپ کے کہتے تھے ہم کام آےنگے
محشر میں تجھکو نانا سے ہم بخشواےنگے
اللّٰہ بخش دے گا جو واپس پلٹ گیا
مسلم کے پیارے بچوں کا۔۔۔
توصیف و حمد کرنے دے اس بے نیاز کی
مہلت زرا سی دیدے ہمیں تو نماز کی
پھر کس طرح جھکائیں گے ہم سر جو کٹ گیا
مسلم کے پیارے بچوں کا۔۔۔
آکر ہمیں بچا لے جو ایسا کوئی نہیں
آغوش میں چھپا لے جو ایسا کوئی نہیں
چمکی جو تیغ بچوں کا دل غم سے پھٹ گیا
مسلم کے پیارے بچوں کا۔۔۔
جیسے ہی تیغ حلق پہ اک بھای کی چلی
تھرایا آسمان زمیں کوفے کی ہلی
دیکھا جو چھوٹے بھای نے تو دم الٹ گیا
مسلم کے پیارے بچوں کا۔۔۔
مادر کو کچھ خبر ہی نہیں کیا گزر گیء
بابا کی لاش کوفے کی گلیوں میں ہے پڑی
آباد ایک گھر تھا جو ٹکڑوں میں بٹ گیا
مسلم کے پیارے بچوں کا۔۔۔
روی ہواییں جن و ملک روی کاینات
نیزوں اچھل اچھل کے تڑپتا رہا فرات
چھایا جو تھا غبار وہ لمحوں میں چھٹ گیا
مسلم کے پیارے بچوں کا۔۔۔
عینی لب فرات قیامت کا تھا سماں
عامر وہ چھوٹے بھای کی فریاد الاماں
سر دیکھتے ہی دیکھتے اس کا بھی کٹ گیا
مسلم کے پیارے بچوں کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.