Muslim ke dono bete
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzande Muslim recited by Sajjad & Meesum Zaidi
مسلم کے دونوں بیٹے جہاں سے گزر گئے
دو شاہزادے عالمِ غربت میں مر گئے
بانہیں گلے میں بھائی نے بھائی کے ڈال دیں
یوں اپنی جانیں شاہؑ پہ قربان کر گئے
مسلم کے دونوں بیٹے۔۔۔
پردیس میں یتیموں کی غربت کا تھا یہ حال
دنیا سے دونوں تشنہ دہن خوں میں تر گئے
مسلم کے دونوں بیٹے۔۔۔
ظالم بھی پھوٹ پھوٹ کے روتے تھے دیکھ کر
دربار میں جو چاند سے بچوں کے سر گئے
مسلم کے دونوں بیٹے۔۔۔
جونہی سنا کہ کوفے میں بچے ہوئے شہید
خنجر سے دل میں غمزدہ ماں کے اُتر گئے
مسلم کے دونوں بیٹے۔۔۔
سر پیٹ کے یہ کہتی تھی اِک بے قرار ماں
ڈھونڈوں کہاں اُنہیں میرے بچے کدھر گئے
مسلم کے دونوں بیٹے۔۔۔
نکلے تھے دیں بچانے بچایا خدا کا دیں
مسلم کے لعل لوٹ کے واپس نہ گھر گئے
مسلم کے دونوں بیٹے۔۔۔
گوھر وہ اپنے نور کی خیرات بخش کر
اسلام کا وجود اُجالوں سے بھر گئے
مسلم کے دونوں بیٹے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.