Mere dono shehzade
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzande Muslim recited by Ali Mohd. Sultanpuri
مسلم کی بیوہ ہر دم روتی تھی یہ نوحہ پڑھ کر
نہ جانے کس حال میں ہونگے میرے دونوں شہزادے
میں بھی نہیں ہوں پاس میں اب نہ باپ کا سایہ ہے سر پر
نہ جانے کس حال میں ہونگے میرے دونوں شہزادے
جب سے سنا کوفے کے حالات بہت ہی بد تر ہے
میری نظروں میں جانے کیسے کیسے منظر ہے
اپنے دل کے ٹکڑوں کو میں گر نہ پاؤں گی
رک جائیں گی سانسیں میں تو مر جاؤں گی
ہر دم لگتا ہے وہ بلاتے ہیں مجھکو اماں کہہ کر
نہ جانے کس حال میں۔۔۔
میرا محمد باپ کے بن ایک پل نہ کہیں رہ پاتا تھا
ابراہیم بھی کے بن چین کہیں نہ پاتا تھا
اپنے دل کے ٹکڑوں کو میں گر نہ پاؤں گی
رک جائیں گی سانسیں میں تو مر جاؤں گی
دونوں پدر سے بچھڑے ہیں کھاتے ہونگے در در ٹھوکر
نہ جانے کس حال میں۔۔۔
کوفے والوں نے جب سے میرے والی کو مار دیا
کانپ رہا ہے میرا کلیجہ اب تو نہ جانے کیا ہوگا
اپنے دل کے ٹکڑوں کو میں گر نہ پاؤں گی
رک جائیں گی سانسیں میں تو مر جاؤں گی
کون میرے دل کے ٹکڑوں کو آے گا اب گھر لے کر
نہ جانے کس حال میں۔۔۔
ہاے میرے دونوں پردیسی میرے لئے روتے ہونگے
جانے کیا کھاتے ہونگے نہ جانے کب سوتے ہونگے
اپنے دل کے ٹکڑوں کو میں گر نہ پاؤں گی
رک جائیں گی سانسیں میں تو مر جاؤں گی
کھانا کون کھلاییں گے اور کون لگاے گا بستر
نہ جانے کس حال میں۔۔۔
ناز میں اپنے بچوں کے ہر وقت اٹھایا کرتی تھی
چاند ستاروں کی طرح دونوں کو سجایا کرتی تھی
اپنے دل کے ٹکڑوں کو میں گر نہ پاؤں گی
رک جائیں گی سانسیں میں تو مر جاؤں گی
ان کی یادیں ہر دم میرے دل پہ چلاتی ہے خنجر
نہ جانے کس حال میں۔۔۔
دونوں مسافر ہے تنہا ہے رات و دن ڈرتے ہونگے
کوی نہیں ہے پوچھنے والا کیسے بسر کرتے ہونگے
اپنے دل کے ٹکڑوں کو میں گر نہ پاؤں گی
رک جائیں گی سانسیں میں تو مر جاؤں گی
کوفے سے انجان ہے دونوں کمسن ہے اور ہے بے گھر
نہ جانے کس حال میں۔۔۔
میرے خواب میں اکثر دونوں خون میں ڈوبے آتے ہیں
اماں ہم مشکل میں ہیں یہ کہہ کر اشک بہاتے ہیں
اپنے دل کے ٹکڑوں کو میں گر نہ پاؤں گی
رک جائیں گی سانسیں میں تو مر جاؤں گی
دونوں کہتے ہیں اب ہم لوٹیں گے کبھی نہ اے مادر
نہ جانے کس حال میں۔۔۔
وایض اس مادر کا دن کیوں ٹکڑوں میں نہ بٹ جائے
جس کے شہزادوں کا سر بے جرم و خطا ہی کٹ جائے
جس کے دونوں بچے مارے جاے پیاسے
اور بچوں کا لاشہ دکھیا ماں نہ دیکھے
کیوں نہ نکلے اس دکھیا کے دل سے صداییں رہ رہ کر
نہ جانے کس حال میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.