Haye muslim ke dono
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzande Muslim recited by Ali Mohd. Sultanpuri
طفلانِ مسلم ابنِ عقیل
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں در بدر
دونوں کوفے کی گلیوں سے انجان ہے
ان کو کوئی ٹھکانہ بھی ملتا نہیں
پیاسے رہتے ہیں پانی بھی ملتا نہیں
بھوکے رہتے ہیں کھانا بھی ملتا نہیں
روتے رہتے ہیں شام و سحر
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں۔۔۔
چھپ کے کرتے ہیں دن رات دونوں بسر
ڈر کے مارے یہ اک پل بھی جوتے نہیں
ڈھونڈتے ہیں ستمگر انہیں ہر جگہ
زور سے ڈر کے مارے یہ روتے نہیں
ظالموں کا ہے ہر وقت ڈر
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں۔۔۔
خیریت کوئی بابا کی ملتی نہیں
دونوں بھائی تڑپتے ہیں یہ سوچ کر
روکے کہتے ہیں بابا کو کیا ہو گیا
کیوں نہ آئے وہ لینے ہماری خبر
کیسے بابا کے بن جائے گھر
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں۔۔۔
ہاتھ رکھنے کوئی سر پہ عطا نہیں
کوئی آکر کے ہمت بڑھاتا نہیں
ٹھوکریں کھا رہے ہیں کیء روز سے
کوئی یثرب کا رستہ بتاتا نہیں
دیکھتے ہیں ادھر اور ادھر
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں۔۔۔
کیسے ہونگے میرے لال اس فکر میں
اس طرف ہے پریشان دونوں کی ماں
مامتا کو کہیں چین آتا نہیں
روکے بچوں کی فرقت میں کھوتی ہے جاں
اور یہ رو رہے ہیں ادھر
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں۔۔۔
کمسنی ہے مسافر ہے پردیس ہے
وقت کیسا یہ زہرا کے پیاروں پہ ہے
کوئی کوفے میں دیتے نہیں آسرا
یہ ستم مرتضیٰ کے دلاروں پہ ہے
بے وطن ہے یہ جاے کدھر
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں۔۔۔
لیکے حارث ترای پہ جس دم گیا
کاٹنے دونوں بچوں کا سوکھا گلا
دونوں بھائی بہت روے مل کر گلے
اور دونوں نے مل کر یہ نوحہ پڑھا
اماں اب ہم نہ آئیں گے گھر
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں۔۔۔
ہاے وایض وہ منظر قیامت کا تھا
روے عباس غازی بھی بے ساختہ
ہو گیا اس گھڑی اک محشر بپا
جب علی شاہ والا نے رو کر کہا
اب نہیں آییں گے لوٹ کر
ہاے مسلم کے دونوں پسر
شہر کوفہ میں ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.