Hai mere dono laal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Farzande Muslim recited by Ali Zia Rizvi
ہوا کے دوش پہ گونجی جو اک نحیف صدا
سلام علیک ابن رسول شاہ ھدا
خدا کا شکر کہ دیدار آپ کا تو ہوا
تمام اسیروں نے دیکھا سوئے در کوفہ
جو لاش لٹکی ہے در پر وہ تھرتھراتی ہے
سلام کرنے کی آواز اس سے آئی ہے
تڑپ کے نیزے سے فرق حسین نے یہ کہا
علیکم اے وطن آوارہ و قتیل جفا
ادب سے عابد بیمار یوں ہوئے گویا
قبول کیجئے مسلم چچا سلام میرا
سنا جو حضرت مسلم بن عقیل کا نام
تو ایک بی بی لگی لاش سے یہ کرنے کلام
کی زوجہ مسلم نے یہ فغاں
ہے میرے دونوں لعل کہاں
احوال کرو کچھ ان کا بیاں
ہیں میرے دونوں لعل کہاں
تھے ساتھ جو میرے دو دلبر
وہ فدیہ کئے میں نے حق پر
جو ساتھ تمہارے تھے ہیں کہاں
ہیں میرے دونوں لعل کہاں
---کی زوجہ مسلم
میں بستی بستی جاوں گی
اور ڈھونڈ کے ان کو لاوں گی
بتلائیے کچھ تو ان کا نشاں
ہیں میرے دونوں لعل کہاں
---کی زوجہ مسلم
کب تک وہ رہے زیر سایہ
اور کس کو ترس ان پر آیا
کس گھر میں ہیں اب تک وہ مہماں
ہیں میرے دونوں لعل کہاں
---کی زوجہ مسلم
بس اتنا بتا دیجئے والی
دنیا تو نہیں ان سے خالی
کیا مل گئی ان کو جائے اماں
ہیں میرے دونوں لعل کہاں
---کی زوجہ مسلم
دی لاشہ مسلم نے یہ صدا
دے صبر کی طاقت تجھ کو خدا
ہو جائے گا تجھ پر جلد عیاں
ہیں میرے دونوں لعل کہاں
---کی زوجہ مسلم
کوفے میں انیس اہل حرم
تھے نالہ کناں وقت ماتم
سن کر یہ صدا محشر تھا عیاں
ہیں میرے دونوں لعل کہاں
---کی زوجہ مسلم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.