Mazloom bay watan yeh mera maula Raza hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Nazim Party
مظلوم بے وطن یہ میرا مولا رضا ہے
ہائے جس کو زہر لوگوں مسلماں نے دیا ہے
سب آنکھیں کرو بند دُہائی ہے دہائی
اک بی بی عزاداروں یہاں شام سے آئی
لپٹی ہے جنازے سے نہیں سر پر رہا ہے
آئے ہیں جنازے پر نبی شاہ امم بھی
کلثوم رقیہ بھی ہے معصومہ قم بھی
وہ بی بی بھی کربل میں جلی جسکی عبا ہے
مامون عباسی کی عنایت ہے یہ لوگوں
ہائے آل پیمبر سے عداوت ہے یہ لوگوں
سیدوں سے ذرا دیکھو یہ اُمت کی وفا ہے
روتے ہیں فرشتے بھی زمیں اور زماں بھی
ہائے لوح و قلم عرشِ بریں کون و مکاں بھی
خیر النساء کے لعل کے ماتم کی صدا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.