Khuda hafiz
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Ameer Hasan Aamir
حسین کشتۂ تیخِ جفا خدا حافظ
تمام ہوتی ہے فصل عزا خدا حافظ
ڈسے گی ہم کو ہمارے گھروں کی ویرانی
سجے گا کل سے نہ یہ تازیہ خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
سنیں گے مرثیہ اب کس سے سب عزاخانے
بھلا یہ کیسے کہے فاطمہ خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
وداع ہوتے ہیں عباس بڑھ رہا ہے علم
حسینیوں کہو اے با وفا خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
خاموش بیٹھے ہیں ماؤں کی گود میں بچے
کہے وہ جھولے سے کیسے بھلا خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
جہاں بہار چڑھاتی تھی پھول سہرے کے
ہے آنسوؤں سے بھری وہ قبا خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
نظر سے ہوتا ہے اوجھل عماریوں کا جلوس
نگاہیں چومتی ہے نقش پا خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
دم وداع آے صغرا سے پوچھے لے کوی
ہے ایک فقرے کے ایک مرثیہ خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
جگر ہلانے لگے پھر حسین کے جملے
بہن یہ بھای بھی مرنے چلا خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
جہاں سکینہ کو آی تھی آخری ہچکی
وہی پہ اب یہ صدا ہے چچا خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
نہ جانے کیسے کہاں ہو گا آپ نے زینب
مدینے جاتی ہوں یہ کربلا خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
صدا بھی آمر و نیر کا ساتھ چھوڑ نہ دے
کہ ان لبوں سے ہو کیسے ادا خدا حافظ
حسین کشتۂ تیخِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.